نوشہرہ میں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ سے ملنے آنے والے عاشق کی گھر والوں نے دھلائی کردی، لڑکے کی مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں پیش آیا جہاں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو ملنے والا عاشق گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والے نوجوان عاشق کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی جو نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے، تشدد کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی مونچھیں ،سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔

تصاویر میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی نوجوان طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ گیا۔

More

Comments
1000 characters