گلے کی خراش اور کھانسی ایک عام مسئلہ ہے، اور اکثر ہم ان مسائل کے لیے اسٹور سے خریدے گئے علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
لیکن کیا ہی اچھا ہو اگر آپ گھر پر صرف 10 منٹ میں قدرتی، کیمیکل سے پاک کھانسی کے قطرے تیار کرسکتے ہوں؟ دو قدرتی اجزا کے ساتھ تیار کی گئی یہ چھوٹی کینڈی نہ صرف کھانسی میں آرام پہنچاتی ہے بلکہ مزیدار بھی ہے۔
کچی یا پکی سبزیاں: کون سی زیادہ فائدہ مند ہیں؟
اجزاء:
-
1 کپ گڑ
-
1/4 کپ ادرک کا رس (زکام، کھانسی اور گلے کی جلن کا قدرتی علاج)
ترکیب:
اجزاء کو یکجا کریں
ایک موٹے پیندے والے پین میں گڑ اور ادرک کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پین کو ہلکی یا درمیانہ آنچ پر رکھیں تاکہ گڑ نہ جلے۔
مرکب کو اُبالیں
مکسچر کو 10-12 منٹ تک پکنے دیں ۔ اس دوران مکسچر کو مسلسل ہلاتے رہیں۔ جیسے ہی گڑ پگھلے گا، مکسچر میں بلبلے اٹھنا شروع ہوجائیں گے اور وہ گاڑھا ہونا شروع ہو جائے گا۔
کیا سب پکوان گھی میں پکانے چاہئیں؟ فوائد اور نقصانات جاننا ضروری ہے
چیک کریں
مکسچر کی تھوڑی سی مقدار کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں۔ اگر یہ فوراً سخت ہو جائے اور ٹوٹ جائے، تو مرکب تیار ہے۔ اگر لچکدار ہو تو اسے مزید ایک یا دو منٹ تک پکائیں اور پھر ٹیسٹ کریں۔
قطرے سیٹ کریں
جب مرکب صحیح حالت تک پہنچ جائے، تو اسے سلیکون یا دھات کے سانچے میں ڈال کر سیٹ ہونے دیں۔ اگر آپ کے پاس مولڈ نہیں ہے تو چکنائی والی ٹرے بھی استعمال کی جاسکتی ہے اور سیٹ ہونے کے بعد میں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ سکتے ہیں۔
ٹھنڈا ہونے دیں
کھانسی کے قطروں کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر انہیں کارن فلور سے ہلکا سا دھولیں تاکہ وہ آپس میں چپک نہ جائیں۔
ذخیرہ کرنے کا طریقہ
کھانسی کے قطروں کو ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں منتقل کریں اور ٹھنڈی، خشک جگہ پر رکھیں۔ یہ کئی ہفتوں تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کھانسی کے قطروں کو سلیکون یا دھات کے سانچوں میں سیٹ کریں کیونکہ یہ زیادہ گرمی برداشت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مرکب پر دھیان دیں تاکہ قطرے مناسب طریقے سے سخت ہو سکیں۔
یہ کھانسی کے قطرے پروسیس شدہ شوگر، مصنوعی ذائقوں اور پرزرویٹوز سے پاک ہیں، اور ایک قدرتی متبادل فراہم کرتے ہیں۔ گڑ اور ادرک کے رس کے ساتھ آپ ایک صحت مند، مزیدار اور آرام دہ علاج تیار کر سکتے ہیں جو نہ صرف آپ کے گلے کے لیے فائدہ مند ہے