پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنے حمل کی خبروں پر سوشل میڈیا میں کافی ان ہیں۔ لیکن حالیہ انکشافات ان کی ذاتی زندگی کو مزید منظرعام پر لایا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد پہلے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشرٰی انصاری کے داماد رہ چکے ہیں۔

حنا الطاف سے طلاق کے بعد اب آغا علی دوسری شادی کریں گے؟

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مریم نفیس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے امریکہ سفر کرتے ہوئے اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنے بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مریم کے شوہر امان احمد پہلے ہی امریکی شہری ہیں“۔

اس دعوی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین میرا انصاری کے ماضی کی کھوج میں لگ گیا۔ جہاں سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ امان احمد نے بشریٰ انصاری کی بیٹی، میرا انصاری سے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

تاہم، ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوسری شادی کرلی، جبکہ ان کے پہلے شوہر سے بچے ان کے ساتھ ہیں۔

رفاقت علی خان پاکستانی میوزک انڈسٹری کی طرف سے دلبرداشتہ

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ انصاری اکثر اپنی بیٹی کی پہلی شادی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرچکی ہیں، تاہم، انہوں نے اپنے داماد اور میرا انصاری کے دوسرے شوہر کے حوالے سے ہمیشہ عزت و احترام کا اظہار کیا ہے۔

امان احمد اور میرا انصاری کی طلاق کے بعد، امان احمد نے سال 2022 میں مریم نفیس سے شادی کی، اور اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ انکشافات مریم نفیس کی ذاتی زندگی کو مزید توجہ کا مرکز بنا چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس خبر پر مختلف تبصرے ہو رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters