سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی نئی میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چاہت فتح علی خان نے کہا کہ یہ اکیڈمی گلوکاری اور اداکاری دونوں کی تربیت فراہم کرے گی، تاکہ جو افراد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتے ہیں، وہ منظم طریقے سے اپنے کیریئر کی شروعات کر سکیں۔
میڈیا اسٹار نہیں بناتا’، حمائمہ ملک بھائی کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں
چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے حاضرین کے سوالات کے دلچسپ اور مزاحیہ جوابات دیے۔
اسی شو کی میزبان نے جب ان سے سوال پوچھا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں آپ کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو بالکل میزبان کی طرح ہو، اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کو سوشل میڈیا پر گانے ”بدو بدی“ کے ریمیک کی وجہ سے شہرت ملی، اور ان کے منفرد گانے کے انداز کو پسند کرنے والوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔ تاہم، ان کا ماننا ہے کہ پاکستانی گلوکار ان سے جلتے ہیں، جبکہ بھارت کے مشہور گلوکار اور پروڈیوسر ان کی تعریف کرتے ہیں۔
ماہرہ خان کی ساڑھی میں ملبوس دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اس بات سے دور رہنا چاہیے کہ دیگر لوگ کیا کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوش رہنے اور کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کے اس اقدام نے ان کی موسیقی کی دنیا میں مزید قدم جمانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اور ان کے مداح ان کی اس نئی اکیڈمی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔