سبزیوں کا جوس آپ کے جسم کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرنے اور مجموعی صحت کو سپورٹ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتاہے، قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور جلد و بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
سبزیوں کا رس جسم کو ڈیٹوکسفائی کرنے، دل کی صحت کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال وزن کے انتظام، آنتوں کی صحت کی دیکھ بھال اور جسم کو ہائیڈریٹڈ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ مختلف قسم کی تازہ سبزیاں شامل کرکے اسے کسی بھی متوان غذا میں فائدہ مند اضا فہ بنایا جاسکتا ہے۔
روزانہ کھانے کے بعد سونف چبانے کے حیرت انگیز فوائد
حال ہی میں، انسٹاگرام پر انفلوئنسراور غذائیت کی ماہر دیپشیکھا جین نے سبزیوں کے جوس کی ایک مفید ترکیب شیئر کی ہے، جسے وہ اپنی صحت اور جلد کی بہتری کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ جین نے اس جوس کے فوائد کو اجاگر کیا، جو بھرپور غذائیت کی بدولت ان کی مجموعی صحت میں ایک نمایاں فرق لایا ہے۔
سبزیوں کے جوس کی ترکیب:
دو سبزیاں منتخب کریں: آپ چقندر، کھیرا، ٹماٹر یا گھنٹی مرچ میں سے کوئی بھی لے سکتی ہیں۔
وٹامن سی کا ایک ذریعہ شامل کریں: لیموں یا آملہ میں سے ایک استعمال کریں تاکہ غذائی اجزاء کا جذب بڑھ سکے۔
ایک پھل جو شوگر کے مریضوں کو موت کے منہ میں پہنچا سکتا ہے
سبز پتوں والا جزو منتخب کریں: جس میں کری پتے، اجوائن، یا پودینہ شامل ہے تاکہ اضافی معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس مل سکیں۔
پانی: جوس بنانے کے لیے پانی کا استعمال کریں۔
اجزاء کو ملا کر جوس تیار کریں۔ آپ جوس کو بلینڈ کرنے کے بعد چھان بھی سکتی ہیں۔
اس فائبر سے بھرپور جوس کے صحت کے فوائد: اپنی ویڈیو میں، دیپشیکھا نے اس سبزی کے رس کو باقاعدگی سے پینے کے کئی اہم فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔
یہ جوس گٹ اور جگر کی صحت میں بہتری لاتا ہے، فائبر سے بھرپور مواد آنتوں کے مفید بیکٹیریا کی مدد کرتا ہے، عمل انہضام کو فروغ دیتا ہے اور قدرتی طور پر جگر کو صاف کرتا ہے۔ توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
صبح کے وقت ایسی خوراک سے بچیں جو بلڈ شوگر میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا سبب بنے۔ اس کے بجائے، پورے پھلوں یا فائبر سے بھرپور سبزیوں کے جوس کا استعمال بہتر آپشن ہے کیونکہ یہ مستقل توانائی فراہم کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔