بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس، شاہ رخ خان، جنہوں نے اپنی جاذب شخصیت اور شاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی ہے،کئی دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کامیاب اداکار کو بالی ووڈ کے کچھ افراد نے ناکام دیکھنا چاہا تھا۔ جس کا انکشاف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔
شاہ رخ خان اور انوبھو سنہا نے 2011 میں سپر ہیرو فلم ’راون‘ بنائی تھی، جو جدید وی ایف ایکس اور شاندار ویژولز کے لیے مشہور تھی۔ تاہم، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی اور اسے بڑے پیمانے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سلمان خان بیف کھانے سے گریزاں، ”گائے میری بھی ماں ہے“
انوبھو سنہا نے اس فلم کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دوران فلم ہی یہ احساس ہوا تھا کہ کچھ لوگ شاہ رخ خان کو ناکامی کے دہانے پر دیکھنا چاہتے تھے، اور اس کا اثر فلم پر بھی پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’را. ون‘ کے ساتھ انہیں کئی منفی پراپیگنڈا کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے فلم کی کامیابی متاثر ہوئی۔
انوبھو سنہا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب فلم ناکام ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا، کیونکہ انہیں ایسا لگا جیسے انہوں نے شاہ رخ خان کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’را. ون‘ ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلم تھی، جس میں وہ سب کچھ دکھایا گیا تھا جو بھارتی سینما میں پہلے نہیں دیکھا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود کچھ حلقوں نے اس کے خلاف سازش کی۔
اسکول کے بچوں نے ’ہیرا پھیری‘ کا آئیکونک گانا دوبارہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل
فلم کی ناکامی کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے انوبھو سنہا نے بتایا کہ کہانی میں کچھ کمزوریاں تھیں، ایڈیٹنگ بھی معیاری نہیں تھی اور فلم کو تمام ناظرین کے لیے موزوں بنانے کی کوشش نے اس کی اصل کشش کو نقصان پہنچایا اور فلم بینوں کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔
یاد رہے کہ فلم ’راون‘ کو گوری خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت پروڈیوس کیا تھا، جبکہ اس کی ہدایت انوبھو سنہا نے دی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، ارجن رامپال اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔