مشہور اداکار آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا دل ابھی تک دکھ میں ہے، مگر ایسا نہیں ہے۔

حال ہی میں انہوں نےایک پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران آغا علی نے بتایا کہ وہ ’کراچی‘ کے نام سے ایک ڈرامے کی کہانی لکھ چکے ہیں، تاہم ابھی تک اس پر کسی پراجیکٹ کا آغاز نہیں ہوا۔

صائم ایوب نے خاتون صحافی کو نظر انداز کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

آغا علی نے اپنے گانے کے شوق کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت کوئی نیا البم ریلیز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، حالانکہ انہیں گانے کا شوق شروع سے تھا۔

جب آغا علی سے میک اپ سرجریز کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ انہیں جلد کی بیماری ’چمبل‘ ہے، ڈاکٹروں نے انہیں میک اپ سرجری سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ افراد نے انہیں ٹھوڑی کی سرجری کروانے کی تجویز دی تھی، لیکن وہ بالآخر اس آپشن کو ترک کر چکے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک مداح نے آغا علی سے دوسری شادی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر آغا علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، مگر ان کے چاہنے یا نہ چاہنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ کیونکہ پہلی شادی کے خاتمے کے بارے میں بھی انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اب بھی صدمے میں ہیں، مگر ان کا ماننا ہے کہ جو کچھ قسمت میں لکھا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے۔

آغا علی نے مزید کہا کہ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے، اور اگر دوسری شادی نصیب میں ہوئی تو وہ بھی ہو جائے گی۔

ایک مداح کی درخواست پر انہوں نے خوشگوار انداز میں کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی اچھا رشتہ ہو تو وہ بتا سکتی ہیں، اور اگر وہ براہِ راست یہ بات نہیں کرنا چاہتیں تو پروگرام کے پروڈیوسر کو پیغام دے سکتی ہیں، جو یہ پیغام ان تک پہنچا دیں گے۔

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے مئی 2020 میں شادی کی تھی، مگر 2022 میں ان کے درمیان اختلافات کی خبریں آنے لگیں۔ طلاق کے بارے میں افواہیں تقریباً ڈیڑھ سال تک گردش کرتی رہیں، اور آخرکار اکتوبر 2024 میں آغا علی نے اس کی تصدیق کی۔ اب وہ کھل کر دوسری شادی کے امکان پر بات کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters