بالی ووڈ اداکار جنید خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ انہیں عامر خان کا بیٹا نہیں مانتے۔
ایک انٹرویو کے دوران جنید خان نے تسلیم کیا کہ میں عامر خان کا ہی بیٹا ہوں لیکن لوگ اکثر یقین نہیں کرتے ، کیونکہ میری اور میرے والد کی شکل اور ڈیل ڈول میں کافی فرق ہے، میں جسمانی طور پر اُن سے سائز میں دوگنا ہوں۔
نازیبا گفتگو کے سبب مقدمات کا سامنا کرنیوالے بھارتی اسٹارز
فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے حوالے سے ملنے والے دباؤ کے بارے میں جنید نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی خاص دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلمی خاندان کے ماحول اور تعلق رکھنے کی وجہ سے بے شک کچھ فوائد ضرور ملتے ہیں، جو وہ مانتےہیں لیکن پریشر نہیں لیتے ہیں۔
سلمان خان بیف کھانے سے گریزاں، ”گائے میری بھی ماں ہے“
جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد آج بھی جوان نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں عامر خان کا بیٹا سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔