چین میں ایک شخص نے ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑنے سے گرنے کے بعد سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ اس نے ہوش میں آنے کے بعد کہا “ مجھے کام پر جلدی جانے کی ضرورت ہے“
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ 4 فروری کو صوبہ ہنان کے شہر چانگشا کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ 40 سالہ شخص ٹرین میں سوار ہونے کے لیے قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک گر گیا۔ ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور ایک ڈاکٹر نے فورا اسے بچانے کے لیے پہنچ کر ہنگامی حالت میں کام کیا۔ اس شخص کو تقریباً 20 منٹ کے بعد ہوش آیا۔
بھارت: بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت
ہوش میں آنے کے بعد اس شخص نے اپنے پہلے الفاظ سے سب کو حیران کر دیا۔ ”مجھے کام پر جانے کے لیے تیز رفتار ٹرین لینے کی ضرورت ہے،“
اس شخص نے مزید کہا کہ اس نے ہسپتال جانا ضروری نہیں سمجھا تاہم، ڈاکٹر نے اسےہسپتال جانے کی تاکید کی اور خبردار کیا کہ شاید اسے گرنے سے چوٹیں آئی ہیں۔ شروع میں اس نے ہسپتال جانے سے مزاحمت کی۔ تاہم، کچھ سمجھانے کے بعد، وہ ایمبولینس میں سوار ہونے پر راضی ہو گیا۔
یہ واقعہ دیکھ کر چین میں انٹرنیٹ صارفین بلبلا اٹھے۔ ایک صارف نے کہا، ”وہ اٹھا اور سب سے پہلے پیسہ کمانے کا سوچا۔ میں بہت متاثر ہوں!“ دوسرے صارف نے کہا، ”وہ اکیلا نہیں ہے، ہم سب پر مختلف قسم کے مالی بوجھ ہیں۔“
یہ واقعہ چین میں بے روزگاری کی بلند ہوتی شرح اور زیادہ کام کے اوقات کی رپورٹوں کے پس منظر میں آیا ہے۔ SCMP کے مطابق، طلباء کو چھوڑ کر 16 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال نومبر میں 16.1 فیصد تھی۔
16 سالہ پاکستانی طالبہ نے سندھی زبان میں پہلا اے آئی کیلکولیٹر تیار کرلیا
ضرورت سے زیادہ طویل اوقات کار کی وجہ سے ملازمین کی اچانک موت کے واقعات اکثر سرخیوں میں آتے رہتے ہیں۔ 2022 میں، شنگھائی کی ایک معروف ڈیجیٹل کمپنی میں ایک آئی ٹی انجینئرجو 30 کی دہائی میں تھا ایک جم میں اچانک انتقال کر گیا۔ اس انجینئر کی حاملہ بیوی تھی اور اس پر 20,000 یوآن کا ہوم لون تھا۔