پلے اسکول کے بچوں کے ایک گروپ کی فلم ہیرا پھیری کے مشہور گیت “ اے میری زہرا جبین“ کو دوبارہ بنانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔
جمشید پور میں پلے اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر اس وقت دھوم مچائی جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے مشہور گانے “ اے میری زہرا جبین“ کو دوبارہ تخلیق کیا تھا۔ یہ ویڈیو، کڈاکیڈمی پلے اسکول کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں بچوں کو پیسٹل گلابی لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جو گانے کے ساتھ اداکاروں کے مشہور انداز میں رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا تھا، ”بابو راؤ“ کا ایک ننھا سا ورژن، جو عینک اور تولیے کے ساتھ کر سب کو حیران کن انداز میں پرفارمنس دے رہاتھا۔
راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے مہمان نوازی کی حامی بھرلی
بچوں نے صرف رقص ہی نہیں کیا بلکہ انہوں نے مشہور کرداروں کو بھی بخوبی مجسم کیا۔ ان میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، بپاشا باسو، ریمی سین اور پریش راول کی نقل بھی شامل تھی۔
سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر بابو راؤ کے پنٹ سائز ورژن کی اداکاری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ”بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے عرف بابو بھیا اس ایکٹ کی خاص بات ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام بچوں نے شاندار پرفارمنس دی۔“
بھارت: بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت
ایک اور صارف نے تو یہ تک کہا، ”تمام پیارے ایک فریم میں!“ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھاگیا، اس پارٹی کی انٹری فیس کتنی ہے؟ کیونکہ ہم سب اسے لائیو دیکھنے کے لیے ادائیگی کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ “ اے میری زہرا جبین“ 2006 کی بالی ووڈ کلاسک فلم ”پھر ہیرا پھیری“ کا مشہور گانا ہے، جسے ہمیش ریشمیا نے گایا تھا اور یہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں گونجتا ہے۔