معروف بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ بادیہ یوٹیوب کے مزاحیہ پروگرام ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر تاحال سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ، جو اپنے مقبول چینل کے نام ’بیئر بائیسپس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے یوٹیوب کے مزاحیہ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں اپنے متنازع ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد لوگوں سے آن لائن معافی بھی مانگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ نہیں کہنا چاہیے تھا جو میں نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں کہا تھا، مجھے اس پر افسوس ہے“۔

تاہم جب پوڈکاسٹر رنویر الہٰ بادیہ کی متنازع الفاظ استعمال کی ویڈیو وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے ان کے نامناسب الفاظ سے منسوب ایک اور ویڈیو ڈھونڈ نکالی جس کے بعد یہ کہا جانے لگا کہ یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کا نازیبا مزاق بھی چوری کا نکلا۔

ایکس پلٹ فارم پر ایک دوسرے مزاحیہ یوٹیوب پروگرام کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہی الفاظ دوسرے مزاح نگاروں کے گروپ نے ادا کیے تھے۔

ویڈیو میں او جی کریو کی جانب سے یوٹیوب پر دو ہفتہ قبل پوسٹ کی گئی ایک قسط کا کلپ دکھایا گیا جس میں سیمی والش اور ایلن فینگ ہنس رہے ہیں اور وہی لطیفہ سنا رہے ہیں جو رنویر الہٰ بادیہ نے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر سنایا تھا۔

واضح رہے کہ شو کے دوران نامناسب ریمارکس پر رنویر الہٰ بادیہ، کامیڈین سمے رائنا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا اور شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے منتظمین کے خلاف پہلے ہی باقاعدہ شکایت درج کرائی جاچکی ہے۔

More

Comments
1000 characters