ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ صحت کے کئی سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ اسے ”خاموش قاتل“ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اکثر مریض اس کی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور یہ بیماری مختلف پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے۔
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا بلڈ شوگر لیول کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے ذٰیابیطس کے مریضوں کو اپنی خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلیاں ضروری ہیں تاکہ خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکے۔
سماجی دباؤ اور خواہشات، مردوں میں ڈپریشن کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو خاص طور پر ایسے پھلوں سے پرہیز کرنا چاہیے جن میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو۔ ان میں سے ایک مشہور پھل ”سپوٹا“ بھی ہے، جو اپنے ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے، خاص طور پر اس کے بیج اور پتے بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
سپوٹا میں موجود قدرتی شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ کر سکتی ہے۔ اس پھل میں موجود کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے شوگر کی مقدار کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹرز ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں کو سپوٹاپھل نہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ان کی شوگر کی سطح قابو میں رہ سکے۔
اس کے علاوہ، پری ذیابیطس کے مریضوں کو بھی سپوٹا سے بچنا چاہیے کیونکہ اس میں زیادہ شوگر کی مقدار خون میں شوگر کی سطح کو مزید بڑھا سکتی ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
ٹھنڈے یا گرم پانی سے غسل، پٹھوں کے درد میں سکون کیلئے بہترین کیا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پھل کے علاوہ انناس، آم، کیلا، تربوز اور لیچی جیسے پھل بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں ہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کو ان پھلوں سے پرہیز کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں قدرتی شکر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح بڑھا سکتی ہے۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ شوگر (ہائپرگلیسیمیا) کی شکایت ہے، تو آپ میں نہار منہ خون میں شکر کی سطح 130 mg/dL سے زیادہ ہوگی اور بے ترتیب خون کی شکر 180 mg/dL سے زیادہ ہوگی۔
اگر خون میں شکر کی سطح مسلسل ان حدوں سے زیادہ رہتی ہے تو آپ کو پری ذیابیطس یا ذیابیطس ہو سکتا ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا جائےاس سے دل کی بیماری، گردوں کی خرابی، اور اعصابی مسائل جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
لہذا، ذیابیطس کے مریضوں کو ان پھلوں سے پرہیز کرنے کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے، اور انہیں چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں قبل اس کے کہ وہ کسی بھی پھل یا غذائی چیز کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔