سوشل میڈیا کے عہد میں جہاں ہر بات پلک جھپکتے وائرل ہو جاتی ہے، وہیں بعض اوقات یہ شہرت یا شرمندگی کا سبب بن سکتی ہے۔ چند گمنام افراد راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگتے ہیں توبعض مشہور شخصیات چند لمحوں میں اپنی عزت گنوا آسمان سے زمین کی طرف دھکیل دی جاتی ہیں۔

بھارت میں بھی یہ رجحان نمایاں ہے، جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈینز سے لے کر بالی ووڈ کے سپر اسٹارز تک کئی معروف شخصیات کو اپنے نازیبا بیانات اور قابل اعتراض گفتگو کے باعث قانونی پیچیدگیوں اور کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک تازہ ترین واقعہ بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کا ہے، جو اپنے چینل ’بیئر بائیسپس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یوٹیوب کے مشہور شو ”انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ“ میں متنازع ریمارکس دیے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا اور بالآخر انہیں معافی مانگنی پڑی۔ معروف یوٹیوبر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ معافی مانگنی پڑگئی

شو کے دوران کیے گئے ان ریمارکس پر رنویر، کامیڈین سمے رائنا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا اور شو کے منتظمین کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ افراد جان بوجھ کر خواتین پر فحش تبصرے کر رہے تھے، تاکہ اپنے شو کی مقبولیت اور مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔

رنویر الہٰ آبادیہ کے چینل کو ہیک کر لیا گیا اور اس کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ اس بارے میں شکایت ممبئی کمشنر اور مہاراشٹر ویمن کمیشن میں درج کرائی گئی ہے، جس میں سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انٹر اسٹیلر کی ری ریلیز نے نئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کی دیگر مشہور شخصیات جنہیں نازیبا گفتگو کے سبب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، میں کامیڈین یش راٹھی کا نام بھی شامل ہے۔ وہ چھتیس گڑھ کے ایک تعلیمی ادارے میں اپنے شو کے دوران توہین آمیز زبان کے استعمال کے باعث ایف آئی آر کا شکار ہوئے۔

اسی طرح، کامیڈین کنال کامرا نے بھی 2022 میں ایک متنازع تصویر پوسٹ کر کے سپریم کورٹ کی توہین کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا سامنا کیا۔ بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کے مشہور مقولے ”I Come From Two Indias“ نے بھی ایک بڑا تنازع کھڑا کیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کئی شکایات درج ہوئیں۔

منور فاروقی بھی اس وقت تنازع کا شکار ہوئے جب اندور میں ان کے شو کے دوران ’بھگوان رام‘ کے بارے میں توہین آمیز باتیں کرنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک ماہ جیل میں گزارا۔

اس کے علاوہ، بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ بھی 2015 میں ”AIB ناک آؤٹ روسٹ“ میں شرکت کے بعد نازیبا گفتگو کے باعث قانونی شکنجے میں پھنس گئے تھے۔ اس شو میں شرکت کرنے والے اداکاروں نے بالغوں کے لیے مخصوص اس شو میں انتہائی فحش گفتگو کی، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

More

Comments
1000 characters