بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، لیکن ان میں سے ایک ایسی بھی تھیں جنہوں نے اپنی اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی۔

پرستاروں کی اپنے اداکاروں کے لیے دیوانگی کے قصے آپ نے ضرور سن رکھے ہوں گے لیکن کبھی کسی ایسے پرستار کے بارے میں سنا جس نے اپنی کروڑوں کی جائیداد ہی اپنے محبوب فنکار کے نام کرنے کی وصیت کردی ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 62 سالہ نشا پاٹل نامی خاتون نے مرنے سے قبل اپنی تمام جائیداد، جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) تھی، اداکار کے نام وصیت کردی۔

سنجے دت کی سابقہ اہلیہ اب کس حال میں ہیں؟

رپورٹ کے مطابق سنجے کو یہ کال نشا کی موت کے ایک دن بعد موصول ہوئی، جب پولیس نے اداکار کو بتایا کہ ان کی خاتون پرستار نے اسے اپنی 72 کروڑ روپے کی جائیداد ان کے لیے چھوڑی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، نشا پاٹل کی موت کے ایک دن بعد، پولیس نے سنجے دت کو کال کرکے اطلاع دی کہ وہ ایک مداح کی وصیت میں نامزد کیے گئے ہیں۔ سنجے دت یہ سن کر حیران رہ گئے اور فوراً رقم لینے سے انکار کر دیا۔

سنجے دت نے بچوں کے مسلم نام کیوں رکھے؟

کہا جاتا ہے کہ سنجے دت پولیس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں نشا پاٹل کو جانتا تک نہیں، اس لیے میں یہ رقم قبول نہیں کر سکتا اور کسی قسم کا دعویٰ بھی نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، اس کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

More

Comments
1000 characters