سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

تیزی سے ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ کی نئی تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامے میں شراب نوشی کے منظر پر شدید تنقید

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ اور ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور معروف بزنس گروپ ’’بیگ گروپ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک اداکارہ انمول بلوچ کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

انمول بلوچ نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ایک لڑکی عام سی ، سارہ سجیلا ، ایک ستم اور صرف تم شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters