بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ، جو اپنے مقبول چینل کے نام ’بیئر بائیسپس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے یوٹیوب کے مزاحیہ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں اپنے متنازع ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں رنویر کا کہنا تھا کہ ”مجھے وہ نہیں کہنا چاہیے تھا جو میں نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں کہا تھا، مجھے اس پر افسوس ہے“۔

بیئر بائیسپیس برانڈ کے مالک یوٹیوبر نے مزید کہا کہ ’میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا بلکہ یہ مزاحیہ بھی نہیں تھا، کامیڈی میر ا کام نہیں، میں یہاں صرف معذرت کے لیے آیا ہوں، آپ میں سے بہت سے لوگوں نے سوال اٹھائے کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں، ظاہر ہے کہ میں اسے اس طرح استعمال نہیں کرنا چاہتا‘۔

معروف یوٹیوبر نے ڈاکٹریٹ چھوڑ کر فحش ویڈیوز بنانی کیوں شروع کیں؟

مسٹر الہبادیہ نے کہا کہ وہ سوالات سے گھبرا گئے کہ کیا انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ “ظاہر ہے ایسا نہیں ہے کہ میں اسے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

رنویر نے مزید کہا کہ ’میں یہاں کوئی سیاق و سباق، جواز یا استدلال پیش کرنے کے لیے نہیں ہوں جو کچھ بھی ہوا، میں اس پر صرف معافی مانگنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، مجھ سے ذاتی طور پر ججمنٹ کرنے میں کوتاہی ہوئی، یہ میری جانب سے ٹھیک نہیں تھا‘۔

معروف یوٹیوبر ’آئی شو اسپیڈ‘ کی ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل میں انٹری، چند منٹوں میں بری طرح مار کھا کر باہر

یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ ’پوڈ کاسٹ ہرعمر کے لوگ دیکھتے ہیں، میں اس قسم کا شخص نہیں بننا چاہتا جو اس ذمہ داری کو ہلکا سمجھتا ہو، خاندان وہ آخری چیز ہے جس کی میں کبھی بھی بے عزتی کروں گا‘۔

خیال رہے کہ رنویر کے انتہائی نامناسب ریمارکس کے بعد خاصہ ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب شو کے دوران نامناسب ریمارکس پر رنویرالٰہ آبادیہ، کامیڈین سمے رائنا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا اور شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے منتظمین کے خلاف پہلے ہی باقاعدہ شکایت درج کرائی جاچکی ہے۔

More

Comments
1000 characters