پٹھوں کا درد ایک عام مسئلہ ہے جو ورزش، جسمانی محنت، تناؤ یا کسی مخصوص بیماری کی وجہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاج کے لیے گرم اور ٹھنڈے پانی سے غسل دونوں طریقے مستعمل ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کون سا غسل زیادہ مؤثر ہے؟ اس کا جواب درد کی نوعیت، شدت اور وجہہ پر منحصر ہے۔
میڈیکل سائنس کی نظر میں پٹھوں کے درد کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟ پٹھوں کے درد کی کوئی ایک نہیں بلکہ متعدد اور مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں مثلا
پٹھوں میں گہرے دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا دائمی درد ہوسکتا ہے، اسکے علاوہ کسی چوٹ یا انفیکشن کے باعث پیدا ہونے والی سوزش بھی ہوسکتی ہے اورسخت ورزش کے بعد 24 سے 48 گھنٹوں میں ظاہر ہونے والا درد بھی ممکن ہے۔
جسم میں موجود خفیہ چربی موت کا امکان بڑھانے لگی
میڈیکل ریسرچ کے مطابق، ہر قسم کے پٹھوں کے درد کے لیے مختلف علاج مؤثر ہوتے ہیں۔ ہم یہاں ٹھنڈے اورگرم پانی سے غسل پر بات کریں گے-
ٹھنڈے پانی سے غسل یا Cold Bath
سائنس کی ایک تحقیق کے مطابق پٹھوں کی سوزش کو کم کرنے میں ’ٹھنڈا غسل‘ یا ’کرائیو تھراپی‘ (Cryotherapy) مددگارثابت ہوتی ہے۔ ٹھنڈا پانی خون کی نالیوں کو تنگ (Vasoconstriction) کر دیتا ہے، جس سے سوجن کم ہوتی ہے، شدید ورزش کے بعد، ٹھنڈا پانی پٹھوں کی کھنچاؤ کو کم کرکے ان کو جلدی بحالی میں مدد دیتا ہے۔
اسکے علاوہ نیورولوجیکل تحقیق کے مطابق، ٹھنڈا پانی عصبی نظام (Nervous System) کو سن کر دیتا ہے، جس سے درد کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔
نہانے سے متعلق عمومی غلطیاں کیا ہیں؟
یہ غسل کھلاڑی اور باڈی بلڈرز جو سخت ورزش کے بعد فوری بحالی چاہتے ہیں انکے لئے بہت معاون ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ وہ افراد جو کسی چوٹ یا سوزش کے شکار ہیں انکی تکلیف میں بھی آرام دیتا ہے۔
گرم پانی سے غسل یا Hot Bath
امریکن جرنل آف فزیکل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق گرم پانی پٹھوں کے تناؤ کو کم کرنے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ یہ خون کی گردش میں اضافہ کے لیے کام کرتا ہے، گرم پانی خون کی نالیوں کو پھیلا دیتا ہے یعنی Vasodilation کا عمل جس سے متاثرہ پٹھوں تک زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزاء پہنچتے ہیں۔ گرم پانی کی حرارت پٹھوں کے ریشوں کو نرم کر دیتی ہے، جس سے سختی کم ہوتی ہے اور لچک بڑھتی ہے۔ ذہنی اور جسمانی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اور گرم پانی کا آرام دہ اثر نیند کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔
گرم پانی سے غسل ان لوگوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے جو افراد دائمی درد، جیسے آرتھرائٹس، کمر درد یا پٹھوں کے کھچاؤ کا شکار ہیں اسکے علاوہ وہ لوگ جو دن بھر کی تھکن اور تناؤ سے نجات چاہتے ہیں۔
غصہ یا تناو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، جانیے اس پر قابو پانے کے طریقے
اب اہم معاملہ یہ ہے کہ کس کو کونسا غسل فائدہ مند یا بہترنتائج سے ہمکنار کرے گا، تواگر آپ کو شدید سوزش، چوٹ یا سخت ورزش کے بعد درد ہے تو آپ کے لئے ٹھنڈے پانی سے غسل بہتر ہے۔ اوراگر آپ کو پٹھوں کی سختی، دائمی درد یا آرام کی ضرورت ہے، تواس کے لئے آپ کو گرم پانی کاغسل زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
میڈیکل ریسرچ کے مطابق، دونوں طریقے اپنی جگہ فائدہ مند ہیں، لیکن ان کا درست استعمال ہی بہترین نتائج فراہم کر سکتا ہے۔