گھر کی صفائی کے لیے مارکیٹ سے خریدی جانے والی کیمیکل مصنوعات کی جگہ قدرتی طریقوں کو اپنانا نہ صرف آپ کی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ آپ کے ماحول کی صفائی کو بھی متاثر نہیں کرتا۔ ایک ایسی ہی قدرتی اور مفید چیز جو آپ کے گھر کی صفائی میں مدد دے سکتی ہے، وہ ہے بچی ہوئی کافی۔
آپ اکثر کافی بنانے کے بعد اس کی باقیات کو پھینک دیتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی کافی کے گراونڈز گھر کی صفائی ستھرائی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں؟ یہاں کچھ دلچسپ طریقے ہیں جن سے آپ بچی ہوئی کافی کو گھر کے مختلف کاموں میں استعمال کر سکتی ہیں۔
صبح سویرے ہمیں جنک فوڈ کی طلب کیوں نہیں ہوتی؟ اگر ہوتو اس کا کیا مطلب ہے؟
جلے ہوئے برتنوں کی صفائی
کچن میں اکثر برتن جل جاتے ہیں، اور ان کا صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن بچی ہوئی کافی کا استعمال اس مشکل کو آسان بنا سکتا ہے۔ کافی کے گراونڈز کا کھردرا پن جلے ہوئے برتنوں پر رگڑنے سے ان کے داغ آسانی سے صاف ہو سکتے ہیں، اور برتن چمک اُٹھتے ہیں۔
فریج کی بدبو دور کرنا
اگر آپ کے فریج میں کھانے پینے کی بدبو آ رہی ہو، تو بچی ہوئی کافی کا استعمال اس بدبو کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کافی کے گراونڈز کو پانی کے ساتھ دوبارہ ابال کر فریج میں رکھیں، اس سے فریج کی بدبو کافی کی خوشبو میں تبدیل ہو جائے گی اور آپ کے فریج میں خوشبو دار فضاء بنے گی۔
خوشیاں آپ کے دروازے پر دستک دیں گی، ماہرین کے اس فارمولے پر عمل کریں
زنگ کے داغ دور کرنا
اگر آپ کے اسٹیل یا دھاتی برتنوں پر زنگ آ گیا ہے، تو بچی ہوئی کافی سے ان پر رگڑ کر زنگ کو دور کیا جا سکتا ہے۔ کافی کی کھردری ساخت دھات کے داغوں کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے اور برتن دوبارہ نئی حالت میں آ جاتے ہیں۔
تانبے کے برتنوں کی چمک
تانبے کے برتنوں کی صفائی کے لیے کافی گراونڈز کا استعمال بہترین طریقہ ہے۔ کافی کو برتنوں پر رگڑنے سے تانبے کی چمک واپس آ جاتی ہے اور وہ دوبارہ جگمگانے لگتے ہیں۔
کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ
اگر آپ کے کچن میں مکھیاں یا کیڑے مکوڑے نظر آئیں تو بچی ہوئی کافی کو پانی میں گھول کر کچن میں رکھ دیں۔ کافی کی بو کیڑے مکوڑوں کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ کچن سے دور بھاگ جاتے ہیں۔ یہ قدرتی طریقہ آپ کو کیڑوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔