کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص پانچ سال تک نہ نہائے اور پھر بھی اسکے جسم سے بدبو نہ آئے؟ یہ کوئی مذاق نہیں، بلکہ امریکہ کے ایک ڈاکٹر، جیمز ہیمبلن کا تجربہ ہے، جس نے نہانے کے عام تصور کو چیلنج کر دیا ہے۔

جب آپ ذاتی حفظان صحت کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ غسل، کم از کم، دن میں ایک بار۔ لیکن امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر نے اعتماد کے ساتھ اس عام تصور کو چیلنج کیا۔

ڈاکٹر ہیمبلن، جو ایک صحت عامہ کے ماہر اور مصنف ہیں، نے ایک تجربے میں، یہ سمجھنے کے لیے پانچ سال تک شاور لینا بند کر دیا کہ آیا حفظانِ صحت کی عادات صحت کے لیے ضروری ہیں یا محض ذاتی ترجیح ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ صرف وہ بدبو سے محفوظ رہے بلکہ ان کی جلد بھی بہتر رہی۔

سردیوں میں نہانا چھوڑنے سے زندگی لمبی ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟

ہیمبلن کا کہنا ہے کہ ہماری جلد پر بے شمار مفید بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمیں قدرتی طور پر صاف رکھتے ہیں۔ جب ہم زیادہ صابن اور شیمپو استعمال کرتے ہیں، تو ہم جلد کے ان اچھے بیکٹیریا کو بھی ختم کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں دوبارہ مختلف لوشن اور کریمیں لگانی پڑتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر وہ نہائیں گے نہیں تو ان کے جسم سے بدبو آئے گی۔ لیکن ہیمبلن نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انکے جسم نے خود کو ایڈجسٹ کر لیا اور بدبو ختم ہو گئی۔ ان کے مطابق، پسینہ خود میں بدبودار نہیں ہوتا، بلکہ بدبو اس وقت بنتی ہے جب بیکٹیریا پسینے کے ساتھ ردِعمل دیتے ہیں۔ اگر جلد کا قدرتی توازن برقرار رکھا جائے تو بدبو کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔

تو کیا ہمیں بھی نہانا چھوڑ دینا چاہیے؟ جی نہیں جناب، ڈاکٹر ہیمبلن لوگوں کو نہانے سے روکنے کی بات نہیں کر رہے، بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہر کسی کو اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ روزانہ نہا کر اچھا محسوس کرتے ہیں تو ٹھیک، لیکن اگر آپ کم نہا کر بھی صاف اور خوشبو دار رہ سکتے ہیں، تو یہ بھی کوئی غلط بات نہیں۔

یہ تجربہ حفظان صحت کے عام نظریات کو چیلنج کرتا ہے۔ شاید آپ بھی اب سوچ رہے ہوں گے کہ روزانہ نہانے کی واقعی کتنی ضرورت ہے؟ یا آپ اب بھی اپنے شاور روٹین پر قائم رہیں گے؟ فیصلہ آپ کا۔

اچھی صحت کیلئے شاور سے نہانا بہتر ہے یا پھر بالٹی سے؟

لیکن یہاں ہمیں ایک اہم نکتہ یہ بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کہ ہم کس آب و ہوا کے ملک یا شہر میں رہتے ہیں آیا وہاں کا موسم سرد ہے یا گرم اسکےعلاوہ آپکے شہر یا ملک میں گرد وغبار اور صفائی کے کیا معیارات ہیں۔

More

Comments
1000 characters