کیا آپ اپنی روزمرہ کی آفس آمد و رفت کے دوران زیادہ صحت مند، متحرک اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ آفس جانے کے لیے سائیکل یا پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں، وہ نہ صرف کم بیمار پڑتے ہیں بلکہ زیادہ چاق و چوبند بھی رہتے ہیں۔

یہ تحقیق فنش انسٹی ٹیوٹ آف آکیوپیشنل ہیلتھ کے ماہرین نے کی، جس میں 28 ہزار میونسپل ورکرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق ’اسکینڈینیوین جرنل آف میڈیسن اینڈ سائنس اِن سپورٹس‘ میں شائع ہوئی اور اس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا!

پیدل یا سائیکل کے ذریعے آفس جانے والے افراد میں بیماری کا خطرہ 8 سے 18 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ لوگ اوسطاً 4.5 دن کم چھٹیاں لیتے ہیں، جس سے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین سائیکلنگ کیمپ

سائیکل کا استعمال، پیدل چلنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو پہلے موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے۔ ایک بہت بڑا فائیدہ کار یا پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے سائیکل یا پیدل سفر کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی آتی ہے، جو کہ ایک اضافی فائدہ ہے۔

درحقیقت سائیکل چلانا بہترین ورزش ہے، سائیکل چلانے سے پورے جسم کے مسلز حرکت میں آتے ہیں، خاص طور پر ٹانگوں، بازوؤں، کمر اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ دل اور خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سائیکل چلانے کی ورزش کے دوران جسم میں اینڈورفنز (خوشی کے ہارمونز) خارج ہوتے ہیں، جو ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ روزانہ سائیکل چلانے سے جسم کا اسٹیمنا اور توانائی کی سطح بڑھتی ہے، جس سے آپ پورا دن چاک و چوبند رہتے ہیں۔

چینی اسمارٹ فون کمپنی روزگار کے بے شمار مواقع لارہی ہے، رپورٹ

یہ تحقیق ہمیں یہ بتاتی ہے کہ روزانہ کے سفر میں تھوڑی سی تبدیلی ہمیں نہ صرف صحت مند بلکہ ماحولیاتی طور پر بھی ذمہ دار بنا سکتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو کار یا بس کی بجائے سائیکل یا پیدل چلنے کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں، تاکہ آپ صحت مند بھی رہیں اور زیادہ متحرک زندگی گزار سکیں۔

More

Comments
1000 characters