ماہرین غذائیت کے مطابق، صبح کا ناشتہ نہ صرف آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ دن بھر کی کارکردگی پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ پھل اور گری دار میوے دونوں صحت بخش ہیں اسی لیے یہ سوال کہ پھل یا گری دار میوے میں سے کس کے ساتھ دن کا آغاز کرنا زیادہ فائدہ مند ہے، ایک اہم موضوع بن چکا ہے۔
ماہر غذائیت کے مطابق، دونوں آپشنز یعنی پھل اور گری دار میوے، صبح کے وقت مختلف فوائد فراہم کرتے ہیں، تاہم ان دونوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنےکا انحصار آپ کی جسمانی ضروریات اور ذاتی ترجیحات پر ہوتا ہے۔
اگر دن کا آغاز پھلوں سے کیا جائے تو جسم میں توانائی کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اگر صبح سویرے سب سے پہلے پھل کھایا جائے تو وہ آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں۔
صبح سویرے ہمیں جنک فوڈ کی طلب کیوں نہیں ہوتی؟ اگر ہوتو اس کا کیا مطلب ہے؟
پھلوں میں قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سظح بڑھ جاتی ہے اور جلد بھوک لگنے لگتی ہے۔ یہی نہیں بلڈ شوگر لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے انسولین بھی بڑھ جاتی ہےاس لیے جن لوگوں کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہو یا ہارمونل عدم توازن کے مسائل کا شکار ہوں انہیں ناشتے میں بالکل پھل نہیں کھانے چاہیے۔
دن کا آغاز قدرتی چکنائی والی غذا سے کرنا زیادہ مناسب رہتا ہے۔ گری دار میووں میں قدرتی اور صحت بخش چکنائی پائی جاتی ہے۔ اگر صبح سب سے پہلے انہیں کھایا جائے تو جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جسم کوچربی ہضم کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔جس کی وجہ سے شوگر لیول مستحکم رہتا ہے اور انسولین میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔
ادرک اور ہلدی مشروب، صحت کو بہتر بنانے کا قدرتی آسان طریقہ
گری دار میوے جیسے بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو پروٹین، صحت بخش چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
گری دار میوے آنتوں کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اسی لیے زیادہ تر غذائی ماہرین دن کی شروعات میں بھیگے ہوئے گری دار یا قدرتی چکنائی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔