پاکستانی اداکار فیروز خان کی لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں دیر سے پہنچنے پر خاتون صحافی کے ساتھ تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فیروز خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور ان کی شخصیت اور نجی زندگی ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ ان کی فین فالوونگ بھی بہت بڑی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں وہ ایک غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہو گئے ہیں۔
راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے مہمان نوازی کی حامی بھرلی
فیروز خان کو لاہور میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر رحیم پردیسی کے ساتھ باکسنگ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، لیکن وہ ڈھائی گھنٹے دیر سے پہنچے، جس کی وجہ سے تمام شرکاء کو ان کا انتظار کرنا پڑا۔ اس تاخیر پر لاہور کی صحافی عنبرین فاطمہ نے انہیں کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
عنبرین فاطمہ نے کہا کہ، ہمیں سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وقت پر پہنچیں، ہم سب وقت پر یہاں پہنچے لیکن فیروز خان ڈھائی گھنٹے دیر سے پہنچے۔ آپ لوگ صرف مداحوں اور میڈیا کی حمایت کی وجہ سے اسٹار بنتے ہیں۔
ماورا کی بھارت میں مقبولیت نے رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا
اس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ”میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہے۔“
خاتون صحافی نے اس پر کہا کہ ”میڈیا ہی آپ کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے اور اب پچھلے ڈھائی گھنٹے سے یہاں انتظار کر رہا ہے۔“
فیروز خان نے اپنی تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا“، جس پر صحافی نے انہیں جواب دیا کہ “یہ مذاق نہیں ہے، ڈھائی گھنٹے انتظار کروانا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے فیروز خان کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان کو فوری طور پر معافی مانگ کر مسئلہ حل کر لینا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے بحث بڑھا کر معاملہ مزید پیچیدہ کیا۔