بھارت کے مشہور میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی جنہیں مشہور فلموں جیسے ’’دھوم 2‘‘، ’’جب وی میٹ‘‘، ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’باڈی گارڈ‘‘،’’لائف ان میٹرو‘’، ’’دنگل‘‘ وغیرہ کیلئے اپنے مشہور نغموں کیلئے جانا جاتا ہے، ان کو 40 لاکھ روپوں سے محروم ہونا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گورے گاؤں کے مغرب میں پریتم اسٹوڈیو میں 5 فروری کو پیش آیا تھا جب آفس کے ایک لڑکے آشیش سیال نے ایک بیگ چوری کرلیا جس میں میوزک کمپوزر پریتم کو پروڈیوسرمدھو منٹینا نے کسی کام کیلئے 40 لاکھ روپے نقد رقم بھیجی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہا کہ آشیش سیال نے پریتم چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کی طرف سے دراز میں رکھا بیگ ان کی سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کے بہانے لے لیا تھا، جب ونیت چیڈا کو اس کے بارےمیں علم ہوا تو انہوں نے رات بھر انتظار کیا کہ آشیش سیال بیگ لوٹا دے گا کیونکہ اس نے ان کے ساتھ 8 سال تک کام کیا تھا۔

پولیس نے اس کیس میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور جس شخص نے پیسے لوٹے ہیں،اس کے خلاف نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے 2024 میں ’’برہماستراپارٹ ون: شیوا‘‘ میں بہترین میوزک ڈائریکٹریشن کیلئے پریتم چکرورتی کو نیشنل فلم ایوارڈ تفویض کیا جاچکا ہے، نئی دہلی میں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی صدر کے ہاتھوں انہیں یہ اعزاز تفویض کیا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters