معروف کرکٹر صائم ایوب اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔
اس ملاقات نے دونوں کی فین فالوئنگ کو مزید بڑھا دیا اور دونوں شخصیات کے مداحوں کی جانب سے اس ملاقات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کرنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے اسٹار نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام بھی ہانیہ عامر کے ساتھ جُوڑا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
راکھی ساونت ہانیہ عامر کو سلمان خان سے ملوانے کے لیے تیار
ہانیہ عامر کے انار کلی لباس کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی کار میں بیٹھنے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی نظر آئیں تاکہ ان سے مل سکیں۔
صائم ایوب کے آنے پر ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر ان کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اللہ حافظ کہہ کر چلی گئیں۔
دونوں کا یہ یہ ٹکراؤ لندن میں ہوا جہاں دونوں نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے فلاحی ادارے ’سہارا‘ کے فنڈ رائزنگ ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔
ہانیہ عامر نے فین مومنٹ شو کرتے ہوئے صائم کے ساتھ تصویر بنوائی جو ان کے ڈاؤن ٹو ارتھ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے خود کو بڑا اسٹار سمجھنے کے بجائے پاکستانی کرکٹ اسٹار کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی اور اس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔