برطانیہ میں اس ہفتے کے اختتام پر چائے نوشی کے حوالے سے زبردست رجحان دیکھنے میں آیا، کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات اور فضائی دباؤ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث چائے کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہوا۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ فضائی دباؤ 1045 ملی بار تک پہنچنے سے پانی 101 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابل رہا ہے، جو حالیہ طوفانوں کے دوران 97 ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا۔ زیادہ درجہ حرارت پر چائے کے پتوں کی بہتر کشیدگی (بروئنگ) سے اس کا ذائقہ مزید گہرا اور خوش ذائقہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہر مارکو پیٹگنا کا کہنا ہے، ’زیادہ درجہ حرارت پر چائے زیادہ بہتر بنتی ہے، اس کا فائدہ اٹھائیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہوائی جہاز میں چائے کا ذائقہ کمزور محسوس ہوتا ہے، کیونکہ وہاں کم دباؤ کی وجہ سے پانی کم درجہ حرارت پر ابلتا ہے۔‘

کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے

ماہرین کے مطابق، برطانوی عوام اس ویک اینڈ پر تقریباً 250 ملین کپ چائے پئیں گے، جو اوسطاً ہر بالغ فرد کے حصے میں پانچ کپ آتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، برطانیہ میں ہر صبح 53 ملین کپ چائے صرف صبح 9 بجے سے پہلے پیے جاتے ہیں۔

ایک حالیہ سروے میں دو ہزار افراد میں سے 12 فیصد نے بتایا کہ وہ آنکھ کھلتے ہی چائے پینا پسند کرتے ہیں، جبکہ 10 فیصد افراد دن کی شروعات کے لیے تین یا اس سے زیادہ کپ چائے نوش کرتے ہیں۔

یہ رجحان اس قدر عام ہو چکا ہے کہ برطانوی عوام سالانہ 2,682 ملین گیلن چائے پی جاتے ہیں، جو چار اولمپک سائز سوئمنگ پولز کو بھرنے کے لیے کافی ہے۔

سبز چائے پیتے وقت ان غلطیوں سے لازمی گریز کریں

زیادہ تر افراد صبح 7:30 بجے اپنی پہلی چائے بناتے ہیں، جبکہ 59 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ وہ دن کا آغاز چائے کے بغیر نہیں کر سکتے۔ دو تہائی برطانوی شہریوں نے کہا کہ وہ اپنی صبح کی چائے شاذ و نادر ہی چھوڑتے ہیں، اور اس کی ایک خاص وجہ ہے — زیادہ درجہ حرارت پر بنی چائے کا مزیدار ذائقہ!

More

Comments
1000 characters