بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ہمیشہ سے اپنی دبنگ شخصیت اور منفرد انداز کے لیے مشہور رہے ہیں۔ وہ اپنے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانی تعلقات کو بھی بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

حال ہی میں، سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈکاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف ارہان کے مستقبل پر روشنی ڈالی بلکہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی کے حوالے سے بھی مختصر لیکن بامعنی گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران، سلمان خان نے ارہان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر بات کرتے ہوئے کہا، ’وہ ابھی زندگی کے اتار چڑھاؤ سے گزرا ہے، اور ماں اور والد کے تعلقات یعنی علیحدگی کے بعد، آپ کو اسے خود ہی بنانا ہوگا، اور ایک دن آپ کا اپنا خاندان اور گھر ہوگا، تو یہ وہی ہے جو آپ کو اپنا خاندان رکھنے کے لیے کام کرنا ہے۔‘

سلمان خان بڑی تقریبات میں شرکت کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

یہ الفاظ سلمان خان کی خاندانی اقدار اور زندگی کے تجربات کا نچوڑ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا کلچر ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے اور خاندان کا ایک سربراہ ہونا چاہیے، جس کا احترام کیا جائے۔‘

گفتگو کے دوران، ارہان خان نے اپنے ریستوران کھولنے کے خواب کا اظہار کیا، جس پر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا، ’اگر آپ ریستوران چلانا چاہتے ہیں تو ان تمام کلاسوں کا کیا ہے جو آپ نے جوائن کی ہیں؟ فائٹنگ، جمناسٹک… یہ چیزیں آپ ریستوران کے لیے کر رہے ہیں؟‘

یہ تبصرہ جہاں سلمان خان کے مخصوص حسِ مزاح کی جھلک تھی، وہیں اس میں ایک پوشیدہ حقیقت بھی تھی کہ زندگی میں جس راستے پر چلنا ہو، اسی کے مطابق مہارتیں حاصل کرنی چاہئیں۔

سلمان خان نے ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی پر زیادہ تفصیل میں جانے کے بجائے مختصر لیکن بامعنی الفاظ میں تبصرہ کیا۔

انہوں نے ارہان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ زندگی میں کچھ معاملات انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے، لیکن اس کے باوجود اپنی زندگی کا مثبت رخ تلاش کرنا ضروری ہے، اور یہ کہ مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں کتنے اہم ہوتے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی: ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دے دیا

سلمان خان کے کیریئر اور مستقبل کے پروجیکٹس کے حوالے سے نظر ڈالیں تو سلمان خان حال ہی میں ورون دھون کی فلم بے بی جان میں کیمیو کردار میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ، ان کے مداحوں کو آنے والی بلاک بسٹر ایکشن فلم ’سکندر‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، جس میں وہ ایکشن سے بھرپور انداز میں جلوہ گر ہوں گے۔

سلمان خان کی گفتگو سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ خاندانی رشتے، احترام اور اپنی زندگی کا مقصد سمجھنا سب سے اہم ہے۔ ان کے مشورے نہ صرف ارہان کے لیے بلکہ ہر اس نوجوان کے لیے مشعلِ راہ ہیں جو زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کی جستجو میں ہے۔

یہ تھا سلمان خان کا منفرد انداز، سیدھے، سچے اور زندگی سے بھرپور الفاظ جو دل پر اثر کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters