بھارت کے تاریخی مہاکمبھ میلے میں جہاں لاکھوں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں، وہیں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

ایک ویڈیو میں بھارتی سنگھ سے سوال کیا کہ کیا وہ کمبھ میلے میں شرکت کریں گی؟ اس پر بھارتی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’بیہوش ہو کر مرنے، یا بچھڑنے؟‘

مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جانا چاہتی تھیں، لیکن حالیہ واقعات کے باعث انہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے لکش (گولا) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے بھیڑ بھاڑ میں لے جانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتیں۔

بھارتی سنگھ دراصل مہاکمبھ میلے میں پیش آنے والے حالیہ حادثے کی طرف اشارہ کر رہی تھیں، جس میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

معروف بھارتی اداکارہ دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں

بھارتی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارتی کے بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی مختلف آراء سامنے آئیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ’وہ صحیح کہہ رہی ہیں، بچوں کے ساتھ ایسی بھیڑ میں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔‘ تو دوسرے نے یوں حمایت کی کہ ’یہ ایک حقیقت ہے، انتظامیہ کو مزید حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔‘

کس بھارتی اداکارہ نے مذہبی عہدہ 10 کروڑ میں حاصل کیا ؟ بیان سامنے آ گیا

کچھ لوگوں نے بھارتی کے بیان کی مخالفت بھی کی۔ ایک صارف نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کمبھ کو بدنام مت کریں!‘

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس صحیح معلومات نہیں ہیں تو میڈیا میں گمراہ کن باتیں مت کریں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز مذاق نہیں ہوتی، کمبھ جانے والے سبھی لوگ بیہوش ہو کر نہیں مرتے!‘

یاد رہے کہ مہا کمبھ میلہ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔ یہ میلہ ہر 12 سال بعد پریاگ راج میں منعقد ہوتا ہے، جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر لاکھوں عقیدت مند مقدس اشنان (غسل) کرتے ہیں۔ تاہم، حالیہ بھگدڑ جیسے واقعات نے انتظامیہ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

More

Comments
1000 characters