بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دلہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ ویڈیو کہاں کی ہے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔
شادیوں کے حوالے سے نیا بھارتی قانون نافذ، کن رشتہ داروں سے شادی نہیں کی جاسکے گی؟
ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارفن نے لکھا کہ ہر محبت کی کہانی میں ٹریفک ایک ولن ہوتا ہے۔ یہ شخص واقعی میں اپنی شادی کے لیے بھاگ رہا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ بارات کی طرف سے ایک ٹیسٹ ہوسکتا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر دلہا وقت پر تقریب میں پہنچ جاتا ہے، تو وہ دلہن کا مستحق ہے۔
بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے
ایک اور صارف نے مزاحیی طور پر کہا کہ بھائی نے واقعی اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے۔