’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔
’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
رونالڈو کی ماورا کو مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جبکہ 2016 میں اپنی اصل ریلیز کے پہلے دن یہ فلم محض 1 کروڑ بھارتی روپے کما سکی تھی۔
اس کے علاوہ، آن لائن ایڈوانس بکنگ میں بھی یہ فلم رنبیر کپور کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے آگے نکل گئی۔ ’صنم تیری قسم‘ کی آن لائن ایڈوانس ٹکٹ سیل 1 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی، جوکہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے 168 فیصد زیادہ ہے، جس کی ایڈوانس ٹکٹ سیل محض 40 ہزار رہی۔
ماورا حسین کی شادی، مداح حیران
ماورا حسین نے اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان کی نکاح کی مختصر اور خوبصورت تقریب 5 فروری کو لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی؟
ماورا اور امیر گیلانی نے ڈراموں ’سبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا، اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ماورا کی شادی اور فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے انہیں دونوں ممالک میں زبردست مقبولیت دلا دی ہے، اور اب انہیں بھارت میں رنبیر کپور سے زیادہ مشہور قرار دیا جا رہا ہے۔