سائنس دانوں کے ایک گروپ نے حال ہی میں انڈوں کو پکانے کے بہترین طریقے پر تحقیق کی ہے۔

اس تحقیق میں ایک نیا نسخہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق انڈوں کے ذائقے اور غذائی خصوصیات کو برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو درمیانے درجہ حرارت پر پکایا جائے۔

انڈے پکانے میں سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ زردی اور سفیدی (البومین) کے لیے مختلف درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ زردی 65 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکنا شروع ہوتی ہے، جبکہ سفید کو 85 ڈگری سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے۔ اس لیے بہتر انڈا حاصل کرنے کے لیے درمیانے درجہ حرارت کا استعمال ضروری ہے۔

ناخن کے اردگرد کی جلد کیوں اترتی ہے؟ اس کی وجہ اور علاج ماہر سے جانیں

سخت ابلا ہوا انڈہ 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر 12 منٹ تک پکایا جاتا ہے، جس سے انڈے کے تمام حصے زیادہ پک جاتے ہیں۔ ایک بہترین انڈہ 60-70 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک پکایا جاتا ہے۔ اس سے انڈے کی زردی کے لیے مثالی درجہ حرارت حاصل ہوتا ہے، لیکن سفید میں پروٹین کم پکنے کے باعث زیادہ نرم رہتی ہے۔

ایسی تکنیک کے ذریعے، سائنس دانوں نے کمپیوٹر ماڈل کی مدد سے انڈے پکانے کے عمل کو بہتر بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر 100 ڈگری سینٹی گریڈ اور 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے پانی کے برتنوں میں انڈے کو 32 منٹ تک متبادل طور پر منتقل کیا جائے تو ایک بہترین انڈہ تیار ہوتا ہے۔

مصروف یا خود مختار رہتے ہوئے اپنے کھانوں کو غذائیت سے بھرپور اور مزیدار رکھیں

اس تحقیق کے مطابق، اس طریقے سے پکائے گئے انڈے کی زردی میں زیادہ پولی فینولز ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ غذائی لحاظ سے سب سے بہترین ہے اور انڈے کی غذائی قدر کو بڑھاتا ہے۔

محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ طریقہ انڈے کو پکانے کا سب سے مؤثر اور صحت کے لحاظ سے فائدہ مند طریقہ ہے۔

More

Comments
1000 characters