سپر اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک خفیہ ایکس پوسٹ شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا۔ بگ بی نے اپنی پوسٹ میں صرف “ جانے کا وقت ہے“ لکھا، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مداح اس پیغام سے الجھ گئے اور تبصرے کے خانوں میں سوالات کی بھرمار کردی۔ ایک شخص نے پوچھا، ”آپ کہاں جا رہے ہیں؟“ جبکہ ایک اور نے کہا، ”کیا آپ جا رہے ہیں؟“
بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے
کچھ صارفین نے اس پر فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”جلدی آؤ“ اور ایک نے سوال کیا، ”کیوں؟“
یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار نے ایسی پوسٹ کیوں شیئر کی جس نے ان کے مداحوں میں بے چینی پھیلادی ہے۔
بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والا ثانیہ مرزا کی وجہ سے کروڑ پتی بن گیا
بگ بی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اکثر اپنے مداحوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کی سالگرہ پر ایک پیار بھرے نوٹ کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی تھی۔
اس وقت امیتابھ بچن سونی ٹی وی کے مقبول گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے تازہ ترین سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔