اگر آپ خشک ہاتھوں اور پیروں سے پریشان ہیں اور چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے، تو ایک قدرتی گھریلو موئسچرائزر آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

سردیوں میں خشک ہوا اور کم نمی کی وجہ سے جلد کی خشکی بڑھ جاتی ہے، خاص طور پر ہاتھ اور پاؤں جنہیں زیادہ تر ہم سوئٹر یا جوتوں میں چھپائے رکھتے ہیں۔ ایسے میں جلد بے جان اور سخت ہو جاتی ہے، جسے نرم اور چمکدار بنانے کے لیے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ موئسچرائزر بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

کاجل آنکھوں میں نہیں پھیلے گا اگر ان آسان ٹپس پرعمل کیا جائے

اکثر بازار میں ملنے والے باڈی لوشن جلد کو مکمل غذائیت فراہم نہیں کرتے اور ان کا اثر جلد ختم ہونے کے بعد دوبارہ خشکی پیدا کرتا ہے۔ لیکن قدرتی تیل جیسے تل کا تیل، ایلوویرا جیل اور گلیسرین جیسے اجزاء سے تیار کردہ یہ موئسچرائزر آپ کی جلد کو اندر سے نمی فراہم کرتا ہے اور اسے نرم و ملائم بناتا ہے۔

گھر میں موئسچرائزر بنانے کا طریقہ

  • باڈی لوشن: 1 چائے کا چمچ

  • ایلوویرا جیل: 1 چائے کا چمچ

  • گلیسرین: 1 چائے کا چمچ

  • بے بی آئل: 2 چائے کا چمچ

  • تل کا تیل: 2 چائے کا چمچ

جلد کو نکھارنے اور خوبصورت بنانے کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ کتنا موثر ہے؟ ڈاکٹر فاریہ ”آج پاکستان“ میں کیا کہتی ہیں؟

سب سے پہلے باڈی لوشن اور ایلوویرا جیل کو ایک شیشے کے پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں گلیسرین، بے بی آئل اور تل کا تیل ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ اس تیار شدہ موئسچرائزر کو صاف بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔

اب روزانہ نہانے کے بعد اس موئسچرائزر کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

یہ قدرتی مکسچر آپ کی جلد کو نہ صرف نرم کرے گا بلکہ اسے چمکدار اور صحت مند بھی بنائے گا۔ اس کا مسلسل استعمال آپ کی جلد کو خشکی اور بے جان ہونے سے بچاتا ہے اور قدرتی نمی فراہم کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters