ریتک روشن بالی ووڈ کے ایک انتہائی باصلاحیت اور کامیاب اداکار ہیں، جنہوں نے اپنی خوبصورتی، زبردست اداکاری اور شاندار ڈانس کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ ان کی شخصیت کا جادو نہ صرف سینیما اسکرین پر نظر آتا ہے بلکہ وہ اپنےلائف اسٹائل اور کام کے لیے بھی معروف ہیں۔

ریتک روشن نے بچپن میں متعدد فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر کام کیا، مگر ان کا اصل خواب ہمیشہ مرکزی کردار میں کام کرنے کا تھا۔

ان کے والد، راکیش روشن، جو خود بھی ایک کامیاب اداکار اور ہدایتکار ہیں، اچھی طرح جانتے تھے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس لیے انہوں نے ریتک کو مشورہ دیا کہ وہ صرف اداکاری پر انحصار نہ کریں بلکہ کسی دوسرے کیریئر کے بارے میں بھی سوچیں۔

اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد ڈائیلاگز یاد رکھنے کیلئے عامر اور ارشد کی یہ تکنیک آزمائیں

راکیش روشن کا خیال تھا کہ اگر اداکاری میں کامیابی نہ ملے تو ریتک کے پاس کوئی اور راستہ ہونا چاہیے۔ اسی دوران، معروف اداکار اور مکالمہ نگار قادر خان نے یہ مشورہ دیا کہ ریتک کو ”بھگو بھائی پولی ٹیکنک کالج“ میں داخلہ لینا چاہیے تاکہ وہ اسپیشل ایفیکٹس اور اے سی کی مرمت سیکھ سکیں۔

ریتک اس مشورے سے حیران رہ گئے اور اپنے والد سے پوچھا کہ ”بھگو بھائی؟ یہ کیا ہے؟“ جس پر راکیش روشن نے جواب دیا کہ یہ ایک پولی ٹیکنک کالج ہے، اور یہاں سے نکلنے کے بعد تمہیں اے سی اور فریج کی مرمت کرنا آ جائے گا۔

بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے

لیکن قسمت نے ریتک کا ساتھ دیا، اور 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ”کہو نا پیار ہے“ نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ ان کی زبردست اداکاری، ایکشن اور رومانیہ نے ناظرین کو دیوانہ کر دیا۔

کچھ ناکام فلموں کے بعد، ریتک روشن نے ”کوئی مل گیا“، ”کرش“، ”لکشیا“، ”دھوم 2“، ”جودھا اکبر“، ”اگنی پتھ“ جیسی فلموں کے ذریعے اپنی اداکاری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں اپنی جگہ بنائی۔

More

Comments
1000 characters