بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اس وقت ”پشپا 2: دی رول“ کی کامیابی کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر ہیں، جس میں انہوں نے شری ولی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں اداکاری کے دوران، آلو ارجن کی شاندار پرفارمنس نے فلم کو بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل کر دیا ہے۔

رشمیکا مندانا حال ہی میں ایک حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں انہیں ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ تاہم، اس چوٹ کے باوجود، وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں اور فلم کی تشہیر میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان کی توانائی اور لگن قابلِ ستائش ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی تکلیف کے باوجود پروموشن ایونٹس میں شرکت کی ہے۔

مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر راکھی ساونت کا مزاحیہ ردعمل

دوسری جانب، رشمیکا کی اسپتال میں داخل ہونے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔ حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر دکھایا گیا، جس کے بعد ان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔

ان تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ اداکارہ کے چہرے پر پٹیاں بھی لگی ہوئی ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک دکھائی دے رہی تھی۔

لیکن بعد میں یہ ثابت ہو گیا کہ یہ تصاویر جعلی اور ایڈٹ شدہ تھیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، اصل تصویر ایک ٹیلی ویژن اور ریڈیو پریزینٹر نکی چیپ مین کی تھی، جس میں کوئی صحت کی ایمرجنسی یا تشویش ناک حالت نہیں تھی۔ یہ تصاویر محض افواہیں تھیں، اور رشمیکا کی صحت بہتر ہے۔

More

Comments
1000 characters