کاش ہمیں خوش رہنے کا کوئی فارمولامل جاتا تو زندگی کتنی حسین ہوتی۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا کوئی فارمولا ایجاد نہیں ہوا ہے البتہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو دنیابھر میں خوش رہنے والوں میں بہت عام ہیں اور ہم ان لوگوں سے ایک یا دو چیزیں ضرور سیکھ سکتے ہیں جو خوشگوار زندگی گذارتے ہیں۔

یہ خیال ہمارا نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں وقفے وقفے سے کی گئی تحقیق اس کی تصدیق کرتی ہیں ۔ اس لیے یہ جانتے ہیں کہ وہ عام باتیں کیا ہیں اور ہمیں ان عادات کو اپنانا کیوں ضروری ہے؟

ایک ساتھ وقت گذارنے سے خوشی ملتی ہے

جو افراد اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گذارتے ہیں وہ زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔ اور جو ایسا نہیں کر پاتے ہیں وہ زیادہ دکھی اور پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

گھریلو اشیاء سے گندگی دور کرنے اور صفائی کے ”موثر“ ہیکس

امریکی کمپنی گیلپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ زیادہ تر افراد ویک اینڈ پر بہت خوش ہوتے ہیں کیونکہ چھٹیوں میں انہیں اہنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ وقت گذارنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔

عمر اور خوشی کا تعلق

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ جوش و خروش اور اطمینان پایا جاتا ہے۔ کیونکہ کیریئر کے لیے اپنی ابتدائی کوششوں اور جدوجہد کے بعد اس عمر میں ان کے پاس انرجی، علم اور کسی حد تک پیسہ سب کچھ ایک ساتھ دستیاب ہوتا ہے۔

کاجل آنکھوں میں نہیں پھیلے گا اگر ان آسان ٹپس پرعمل کیا جائے

ایک اور تحقیق میں محققین نے ثابت کیا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد زیادہ خوش اور مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اور ان کی یہ خوشی 70 سال تک پہنچتے پہنچتے بڑھ جاتی ہے۔

ان تین اقسام کی تحقیق سے یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ خوش رہنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔ تاہم ماہرین کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمرمیں اضافہ ہوتا ہے ہم خوش ہوتے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ انتظا رکر نے کی بجائے کہ یہ سال آپ کی زندگی میں کیا خوشیاں لے کر آئے گا بہتر ہے کہ آج میں جینے کی کوشش کریں اور خوش رہنا سیکھیں۔

آپ کی خوشی آپ کے ہاتھ میں ہے

زندگی کے مختلف پہلو اور رخ آپ کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔ اگر آپ خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر 40 فیصد تک کنٹرول رکھا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صرف ہم نہیں ہیں جو اپنی خوشیوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ہماری جنس، فطرت اور حالات کا بھی اس میں بہت بڑا حصہ ہوتا ہے۔ آپ اپنا وقت کیسے گذارتے ہیں اور اپنے ارد گرد رونما ہونے والے واقعات کو کس حد تک اپنے اوپر حاوی کرتے ہیں یہ سب آپ کی زندگی اور خوشی کو متاثر کریں گے۔

آپ کےدوستوں کی تعداد کتنی ہے؟

چند سال قبل برطانوی نوجوانوں پر کیےگئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ دس یا اس سے زیادہ دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں وہ زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ اور جن کے دوست کم تھے وہ کم خوش رہتے تھے۔

دوست نہ ٖصرف موڈ اور مزاج کو بہتر بناتے ہیں اور سوشل سرکل میں اضا فہ کرتے ہیں بلکہ لمبی زندگی کی بھی نوید سناتے ہیں اور صحت کے حوالے سے بھی بہت سے فائدے مہیا کرتے ہیں۔

آمدنی بھی اثر انداز ہوتی ہے

عموما کہا جاتا ہے کہ ہر خوشی پیسے سے نہیں خریدی جا سکتی ہے یہ کسی حد تک درست نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف پرنسٹن کی کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہر سال اچھی تنخواہ کمانے والے افراد کی خوشیاں متاثر نہیں ہوتی ہیں۔ لکن کم آمدنی والے طبقے کی روزانہ کی خوشیوں پر اس کی آمدنی کا ضروراثر پڑتا ہے۔

کیونکہ کم آمدنی والے افراد کو اپنی زندگی میں صحت سے لے کر شادی تک کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے برعکس زیادہ کمانے والے لوگ اپنی زندگی میں خوش ور مسرور رہتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters