بھارت کی ارب پتی شخصیت ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی ایک سادہ ہی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی طرز پر مبنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے مختلف سماجی کاموں کی حمایت کے لیے 10 کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی کے صاحبزادے جیت اڈانی کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز دوپہر 2 بجے احمد آباد کے اڈانی ٹاؤن شپ ”شانتی گرام“ میں منعقد ہوئیں۔

بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی پر امریکہ میں فرد جرم عائد، مودی حکومت کو دھچکا

گوتم خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب ایک سادہ طرز کی رکھی گھی جس میں عام مذہبی رسومات کے بعد روایتی گجراتی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں سیاستدان، کاروباری رہنما، سفارت کار، سرکاری اہلکار، فلمی ستارے اور دیگر مشہور شخصیات موجود نہیں تھیں۔

گوتم اڈانی نے شادی کے موقع پر دس کروڑ (بھارتی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جو مختلف سماجی فلاحی کاموں میں استعمال ہوں گئے۔

ذرائع کے مطابق رقم کا بڑا حصہ تعلیم، صحت اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں خرچ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات ایک فلاحی عہد سے کی ہے۔ جوڑے نے ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی کےلیے 10 لاکھ روپے فی دلہن عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

More

Comments
1000 characters