معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔

ماورا حسین نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں اور تصاویر میں ماورا حسین اور امیر گیلانی محبت کی ایک مثال بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

ماورا حسین نے خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جو کلاتھنگ برانڈ رانوز ہیئرلومز کا شاہکار ہے۔انہوں نے اپنی لُک کو دلکش بنانے کے لیے ہلکی جیولری اور سادے میک اپ کا انتخاب کیا جس نے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

ماورا حسین مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئیں

ماورا حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس ہجوم کے درمیان میں نے تمہیں پا لیا ہے، انہوں نے بسمہ اللہ کے ساتھ آج کی تاریخ بھی میشن کی اور ساتھ ہی ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

شیئر کردہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں ماورا اپنے انتخاب کا چہرہ تھامی ہوئی ہیں ، ان کی آنکھیں بند ہیں اور امیر گیلانی مسکرا رہے ہیں جس سے ان کے رومانوی تعلق کا خوبصورتی سےاظہار ہورہا ہے۔

جیسے ہی اداکارہ ماورا حسین نے یہ تصاویر شیئر کیں ،مداحوں کی مبارکبادوں کا تانتا لگ گیا اور ساتھ ہی ان کی بہن اور بہنوئی عروہ اور فرحان نے ماشااللہ کہہ کر اپنی دعائیں جوڑے کے ساتھ شیئر کیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین کا نام گزشتہ چند سالوں سے انکے کلاس میٹ و ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے لیکن دونوں بھی کبھی اس رشتے کو گہری دوستی سے زیادہ کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں ہوئے لیکن آج دونوں کی ’بسم اللہ‘ نے مداحوں کی قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کردیا۔

More

Comments
1000 characters