محبت میں ناکام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان میں خبروں کی زینت بننے کے بعد اب امریکہ میں بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہیں۔ امریکی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی اونیجا کی میزبانی اور اونیجا کے جوابی سلوک پر حیران ہیں۔

امریکی خاتون اونیجا جو کہ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں اور ذہنی مریضہ قرار دی جاچکی ہیں، اپنے عجیب مطالبات اور حرکتوں کی وجہ سے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا پرت بھی سرخیوں میں ہیں۔

کبھی ان کا سماجی کارکن رمضان چھیپا کو ڈانٹنا وائرل ہوا تو کبھی ان کی برگروں کی فرمائشیں اور اسپتال سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک طرف وہ پاکستان سے جانے کو تیار نہیں ہیں تو دوسری جانب ان کی حفاظت کیلئے پولیس کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔

یہ تمام ویڈیوز جب ان کے اپنے ہم وطنوں تک پہنچیں تو وہ اونیجا کا رویہ دیکھ کر حیران گئے۔

ٹک ٹاک پر ایلکس نامی خاتون نے ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کو کبھی اتنا بدتمیز اور وہم میں مبتلا ہونے کے باوجود اس کی اتنی آؤبھگت کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے پاکستانیوں کو ’سنت‘ قرار دیا۔

ٹرز رینٹس نامی ہینڈل کے صارف نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ پاکستانیوں نے خود کو تاریخ کی کتاب میں روئے زمین پر سب سے میزبان قوم کے طور پر درج کرالیا ہے، جس طرح وہ خاتون کا گلی میں ملنے والے بلی کے بچے کی طرح خیال رہکھ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، ہماری حکومت نے جو پاکستانیوں کی تصویر بنائی ہوئی ہے اس کے برعکس آپ لوگ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاتون تباہی ہیں، آپ لوگ انہیں رکھ لیں ہمیں یہ واپس بھی نہیں چاہئیں۔

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

آئیلینڈ بلٹز نامی ٹک ٹاک صارف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام انتہائی صابر اور بااخلاق ہیں اور یہ خاتون انہیں پیس رہی ہیں، ان سے پیسے اور زمین مانگ رہی ہیں اور پاکستانی بس ’چِل‘ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ خاتون بھارت میں ہوتیں تو ان کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز نہیں رکھا جاتا۔

اسی طرح یوکے تھانوس نامی ٹک ٹاک صارف نے کہا کہ اگر یہ خاتون امریکہ یا برطانیہ میں اس طرح کی حرکتیں کرتیں تو انہیں پہلے قید کیاجاتا اور پھر اگلی فلائٹ سے ملک بدر کردیا جاتا

More

Comments
1000 characters