مہندی دراصل ایک قدرتی پودا ہے جس کے پتوں سے حاصل کردہ پاؤڈر کو پانی میں گھول کرخواتین ہاتھوں پراستعمال کرتی ہیں۔ قدرتی مہندی جلد پر خوبصورت سرخ یا نارنجی مائل رنگ چھوڑتی ہے، جو تقریبا دو ہفتے تک برقرار رہتا ہے اور اس کی خوشبو بھی دیرپا ہوتی ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں دستیاب مہندی میں اکثر کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ کیمیکل کی مہندی سے لڑکیوں، خواتین کے ہاتھوں اور پیروں کی جلد کو نہ صرف شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ شدید تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ اکثر دلہنیں بہت تیزاور گہرے رنگ کی مہندی کے لئے اپنے خاص ایونٹ شادی پر کیمیکل کی مہندی کا استعمال کربیٹھتی ہیں اور پھر انہیں اکثرشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے بچنا چاہیے اورجلد پر کسی بھی قسم کی کیمیکل کی مہندی ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
بھارت کی انوکھی دلہنیں جو بارات لیکر آتی ہیں اور جہیز بھی دولہا سے لیتی ہیں
کراچی یونی ورسٹی میں ڈاکٹر نصیر الدین خان (ہیڈ آف سینٹرلائزڈ سائنس لیبارٹری) نے بازار میں موجود کچھ نمونوں کے جائزے کے بعد جو اجزاء بتائے ہیں، وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔ گیسولین، کیروسین مائع، پینٹ میں استعمال ہونے والی وارنش، بینزین، پی پی ڈی، آیئے اس کی پہچان اور اس سے بچنے کے طریقوں کا جانتے ہیں۔
مہندی کا تیز اور فوری رنگ آنا
اگر مہندی فوری رنگت چھوڑنے لگے تو یہ نقصان دہ کیمیکل کی مہندی ہوسکتی ہے۔ یہ مہندی 30 منٹ یا اس سے کم وقت میں گہرا سیاہ یا چمکدار سرخ رنگ دیتی ہے اور مصنوعی کیمیکلز پر مشتمل ہو سکتی ہے۔
خوشبو میں فرق
اصلی مہندی کی خوشبو ہلکی اور بھینی بھینی ہوتی ہے، جبکہ کیمیائی مہندی میں تیز، چبھتی ہوئی بو یا پینٹ جیسی بو ہوتی ہے۔
جلد پر جلن اور الرجی
کیمیائی والی مہندی لگانے کے بعد اگر جلن، سرخی، خارش یا چھالے بننے لگیں تو یہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
رنگ اترنے پر جلد کی خرابی
جب مصنوعی مہندی کا رنگ اترتا ہے تو اکثر کھال بھی خراب ہو جاتی ہے، اور بعض اوقات چھلکے کی صورت میں جلد اترنے لگتی ہے۔ اگر آپ نے یہ مہندی استعمال کی ہے تو ہرگز اس جگہ سے دوبارہ مہندی نہ لیں کیونکہ یہ کیمیکل والی میندی ہے-
پی پی ڈی (PPD) کی موجودگی
بازار میں دستیاب کچھ مہندیوں میں پیرا فینیلین ڈائیامین (PPD)، بینزین، گیسولین اور وارنش جیسے مضر کیمیکل شامل ہوتے ہیں، جو جلد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
چند لمحوں میں پہچان کا طریقہ
کسی بھی مہندی کو خریدنے سے پہلے اسے ناک کے قریب لے جا کر سونگھیں، اگر اس میں تیز، کیمیکل جیسی بو آئے تو یہ مصنوعی اور کیمیکل والی مہندی ہے اسے ہرگز استعمال نہ کریں-
بالوں کے سروں کو کتنی بار ترشوانا چاہیے؟
محفوظ رہنے کے طریقے
قدرتی اور خالص مہندی کا انتخاب کریں اور ہمیشہ ایسی مہندی خریدیں جس پر ’اورگینک‘ یا ’کیمیکل فری‘ لکھا ہو۔
اجزاء کی فہرست چیک کریں، مہندی کے پیکٹ پر درج اجزاء کو غور سے پڑھیں، اگر پی پی ڈی، امونیا، یا مصنوعی رنگ شامل ہو تو اسے استعمال نہ کریں۔
گھر میں تیار کریں، خالص مہندی پاؤڈر لے کر اس میں کافی، چائے کی پتی، لیموں کا رس یا سرسوں کا تیل شامل کر کے خود مہندی کا پیسٹ تیار کریں۔
پہلے جلد پر ٹیسٹ کریں، کسی بھی نئی مہندی کو استعمال کرنے سے پہلے اسے کہنی یا ہاتھ کے کسی حصے پر لگا کرکچھ وقت لگا رہنے دیں تاکہ اندازہ ہوجائے کہ نقصان دہ تو نہیں ہے۔
معروف برانڈز سے خریداری کریں کیونکہ معیار اعتماد کا نام ہے- اچھی ساکھ رکھنے والے مستند برانڈز کی مہندی خریدیں، جو کیمیکل فری ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
جلدی علامات محسوس ہونے پرمہندی فوری دھو لیں، اگر مسئلہ برقرار رہے تو جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔