یوٹیوب کے معروف بھارتی ریئلٹی شو ”انڈیاز گاٹ لیٹنٹ“ کے میزبان سمے رائنا کو ان کے شو میں کئے گئے متنازع تبصروں کے باعث قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شو میں اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی کنٹیسٹنٹ جیسی نبام کے متنازع بیان کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
شو میں متنازع بیان پر ہنگامہ
شو کے دوران سمے رائنا نے جیسی نبام سے سوال کیا کہ کیا اس نے کبھی کتے کا گوشت کھایا ہے؟ جس پر جیسی نے جواب دیا کہ ’ہاں، اروناچل پردیش کے لوگ کتے کا گوشت کھاتے ہیں لیکن میں نے کبھی نہیں چکھا‘۔
جادو یاد ہے؟ ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک 250 فلموں میں کام کرنے والا یہ اداکار کون ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے کچھ دوست کتے کا گوشت کھاتے ہیں، بعض اوقات وہ اپنے پالتو جانور بھی کھا جاتے ہیں‘۔
جیسی کے اس بیان پر شو کے پینل میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سمے رائنا حیران رہ گئے، جب کہ بلراج سنگھ گھئی نے جیسی کے دعوے پر سوال اٹھایا، مگر جیسی اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔
کنزا ہاشمی کی کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری
ناظرین کا غم و غصہ، ایف آئی آر درج
شو کے نشر ہونے کے بعد ناظرین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور بالآخر ایٹانگر پولیس اسٹیشن میں 31 جنوری 2025 کو ارمان رام ویلے بکھا نامی شہری نے ایف آئی آر درج کروا دی۔
شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیسی نبام نے اروناچل پردیش کے عوام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے ہیں، اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
ڈکی بھائی کے رجب بٹ اور نانی والا کے بارے میں حیران کن انکشافات
امیتابھ بچن کے شو میں شرکت کے بعد تنازعہ
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سمے رائنا حال ہی میں امیتابھ بچن کے شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔