کیا آپ کو فلم ”کوئی مل گیا“ کا جادو یاد ہے؟ یہ کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ 3 فٹ کے اس اداکار نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ لیکن اس جادو کے اجنبی لباس کے پیچھے کون تھا؟

بلاک بسٹر فلم ”کوئی مل گیا“ کی ریلیز کو 21 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، اور اس کی مقبولیت آج تک برقرار ہے۔ فلم میں ریتک روشن، پریتی زنٹا اور ریکھا نے کام کیا ہے۔ تاہم فلم کا ایک کردار سوشل میڈیا پر حاوی رہا ۔ وہ کردار تھا ”جادو“ کا جو فلم میں روہیت کے اجنبی اور بہترین دوستوں میں ہوتا ہے اور روہیت کی زندگی بدل کے رکھ دیتا ہے۔

یہ کردار آج بھی لوگوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جادو کے لباس کے پیچھے کون تھا؟ آئیے اس کردار کے بارے میں جانتے ہیں کہ جنہوں نے “ کوئی مل گیا“ میں جادکا کردار اداکیا تھا۔

کنزا ہاشمی کی کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری

کوئی مل گیا میں جادو اجنبی لباس کے پیچھے اداکار اندراودن جے پروہت تھے۔ ان کا قد صرف تین فٹ تھا،اندراودن پروہت کی خصوصیت ان کا چھوٹا قد تھا، اور یہی وجہ تھی کہ انہیں جادو کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کردار کے لیے ان کو خصوصی طور پر کاسٹ کیا گیا تھا کیونکہ ان کا قد تین فٹ تھا۔

اس کے علاوہ، اندراودن نے اپنے کیریئر میں 250 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا، جن میں ”تارک مہتا کا اولٹا چشمہ“ جیسے مشہور سیٹ کام بھی شامل ہے، جہاں انہوں نے دیا بین کے رشتہ دار کا کردار ادا کیا تھا۔

اندراودن پروہت نے نہ صرف ہندوستانی سنیما بلکہ ہالی ووڈ کی فلم ”دی لارڈ آف دی رنگز: دی فیلوشپ آف دی رنگ“ (2001) میں بھی اداکاری کی تھی۔ انہوں نے مراٹھی اور گجراتی سنیما میں بھی نمایاں کام کیا۔

مادھوری سلمان خان کی بھابھی بنتے بنتے کیوں رہ گئیں؟

اندراودن کے لیے جادو کا کردار ادا کرنا ایک چیلنج تھا کیونکہ اس لباس میں فٹ ہونے کے لیے انہیں اپنی جسمانی حالت کو بہتر بنانا پڑا تھا۔ ایک بار جب وہ جادو کے لباس میں تھے، تو انہیں بھاری لباس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہوا تھا۔

بدقسمتی سے، 2011 میں اندراودن پروہت کا انتقال ہوگیا، مگر ان کا کردار ”جادو“ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

More

Comments
1000 characters