لمبے، گھنے اور خوبصورت بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف ان کی شخصیت کو چار چاند لگاتے ہیں بلکہ اعتماد اور جمالیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

ہر لڑکی چاہتی ہے کہ اس کے بال نرم، چمکدار اور صحت مند ہوں، لیکن اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی درست دیکھ بھال کریں اور کچھ اہم عوامل کو مدنظر رکھیں جس میں ایک معیاری تیل، کنڈیشنر، شیمپو، سیرم، ماسک کا ہیئر کیئر روٹین میں شامل ہونا ہے۔

آئینے کی طرح چمکتی جلد کے لیے دودھ سے بنا فیس پیک استعمال کریں

اس کے علاوہ عام طور پر خواتین اپنے بالوں کو وقتا فوقتا تراشتی رہتی ہیں۔ کیونکہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اگر اپنے بالوں کو نیچے سے کاٹتے رہا جائے تو ان کی نشوونما کاعمل تیزی سے ہوتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے اور اگر یہ سچ ہے تو بالوں کو کتنی مرتبہ تراشنا چاہیے؟

بالوں کاتراشنا کیوں ضروری ہے؟

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر آپ بالوں کو ہر ماہ سروں سے تھوڑا سا کٹوالیا جائے تو بال تیزی سے اگتے ہیں۔ یہ محض ایک سنی سنائی بات ہےماہرین کا خیال ہے ک بالوں کے ترشوانے کا ان کی نشوونما سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم اگر انہیں باقاعدگی سے ترشوایا جائے تو یہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

آئینے کی طرح چمکتی جلد کے لیے دودھ سے بنا فیس پیک استعمال کریں

ماہرین کہتے ہیں کہ ایسی خواتین جن کے بالوں کے سروں پر اسپلٹ اینڈز کا مسئلہ ہے تو وہ اپنے بالوں کو ضرور ترشوائیں ۔ ایساکرنے سے انہیں اسپلٹ اینڈز کے مسئلے سے بھی چھٹکارا مل جائے گا اور بالوں کی نشوونما میں اضافہ اور گرتے ہوئے بالوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

بالوں کو کتنے دنوں بعد ترشوانا چاہیے

اپنے بالوں کی مجموعی صحت برقرار رکھنے کے لیے بالوں کو ترشواتے رہنا چاہیے، بعض خواتین انہیں ہر ماہ ترشواتی رہتی ہیں لیکن ماہرین کے مطابق بالوں کو اتنی کثرت سے ترشوانا ضروری نہیں۔

بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے انہیں تین سے چار ماہ میں ایک بار سروں سے کٹوانا بھی کافی ہوتا ہے اور اگر آپ کو اسپلٹ اینڈز کا مسئلہ نہیں ہے تو پھر انہیں تراشنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

More

Comments
1000 characters