پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد رحمن، جنہیں ”ڈکی بھائی“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں مختلف تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
8 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ڈکی بھائی اپنے روزانہ کے فیملی بلاگز کی وجہ سے مداحوں میں پسندیدہ ہیں۔ ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور اب ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔ تاہم، ڈکی بھائی کی طلحہ ریویوز کے ساتھ حالیہ لڑائی نے ان کی شہرت کو متاثر کیا ہے، جس کے بعد شام ادریس نے یوٹیوب کے خلاف ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو کو ’اللہ کا انصاف‘ قرار دے دیا
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ڈکی بھائی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طلحہ ریویوز سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
ڈکی بھائی نے طلحہ ریویوز کے ساتھ لڑائی کے بعد اپنے رجب بٹ کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی نانی والا کے رویے سے ناخوش تھے اور بعد میں یہ بات معلوم ہوئی کہ رجب بٹ بھی ان پر ہنس رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا کام خود کریں گے اور دوسروں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو نظر انداز کریں گے۔
ندیم نانی والا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈکی نے کہا کہ ندیم ان سے گاڑی خریدنے کے بعد ان کے قریب آنا شروع ہوئے، اور پھر وہ ان کے بلاگز میں بھی شریک ہونے لگے۔ تاہم، ڈکی کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے اپنے 20 لاکھ روپے بھی نہیں مانگے، لیکن بعد میں جب ڈکی کے سبسکرائبرز کم ہونے لگے تو نانی والا نے ان کے بارے میں ناپسندیدہ باتیں کیں۔
شام ادریس کے الزامات کے بعد ڈکی بھائی نے ہزاروں سبسکرائبر کھودیے
ڈکی نے مزید کہا کہ میرے دوست ہونے کے ناطے انہوں نے انس کو ٹیکسٹ کیا اور کہا، میرے پاس ڈکی کا وائس نوٹ ہے جس میں اس نے یہ بات کسی کے خلاف کہی ہے، کیا تمہیں اس کی ضرورت ہے؟ انہیں اس وقت میرا ساتھ دینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
ڈکی نے کہا کہ، ندیم نے ہمارے ایک مشترکہ دوست کو بلایا جس کے پاس میں بیٹھا تھا، میں نے اپنے دوست سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی اس نفرت کے بعد میرے بارے میں صرف اس کی رائے لے اور ندیم نانی والا نے اس کے سوال کا جواب دیا، اوہ بھائی! ڈکی اب ختم ہو گیا ہے، وہ اب چلا گیا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ ہم اس سے بات کرتے ہیں یا نہیں، اگر وہ ہمارے حق میں ویڈیو بناتا ہے تو ہم اسے موقع دے سکتے ہیں اور میں اسپیکر پر یہ بات سن رہا تھا۔
ڈکی بھائی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نانی والا سے علیحدگی اس لیے اختیار کی تھی کیونکہ ان کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ ان کی نانی والا سے دوستی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں اور نانی والا کو اپنے بلاگز میں شامل نہیں کر سکتے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی دوستی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈکی بھائی اور ان کے ساتھی بلاگرز کے درمیان اس صورتحال کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔