بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں مختلف ویب سائٹس سے اپنی صحت سے متعلق جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

یہ درخواست دہلی ہائی کورٹ کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، جس میں عدالت نے سرچ انجن گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹا اور مبالغہ آمیز مواد فوراً ہٹا دیں۔

92 سالہ شخص نے طویل اور صحت مند زندگی کا راز بتا دیا

پچھلی درخواست میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرادھیا بچن اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

20اپریل 2023 میں ہائی کورٹ نے یوٹیوب کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا کی صحت سے متعلق تمام جعلی ویڈیوز کو فوراً ہٹائے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کسی سنگین بیماری کا شکار ہیں۔

عدالت نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ہر بچہ، چاہے وہ مشہور شخصیات کا ہو یا عام، عزت کے ساتھ برتاؤ کا حق رکھتا ہے۔

نیل نتن کے گورے رنگ نے انہیں گرفتار کروادیا

تاہم، کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کے بعد آرادھیا بچن نے دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، اور کیس کی مزید سماعت 17 مارچ 2025 کو ہوگی۔

More

Comments
1000 characters