آج کل سنگترے سیزن میں ہیں۔ سنگترے کا رس اور اس کا ذائقہ تو ہر کسی کو پسند آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے چھلکے بھی کئی مفید کام آ سکتے ہیں؟

یہ چھلکے صرف ضائع کرنے کے لئے نہیں ہوتے، بلکہ ان کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ تو اگلی بار جب آپ سنگترے کا رس نکالیں، تو اس کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں بلکہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ سنگترے کے چھلکوں کو کس طرح مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں۔

سنگترے کی چائے

اگر آپ کو چائے کا شوق ہے تو آپ سنگترے کے چھلکوں کو اس میں شامل کر کے مزیدار اور خوشبو دار چائے بنا سکتی ہیں۔ اس کے لئے آپ سنگترے کے تازہ چھلکے پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ پھر آنچ بند کر کے اسے ایک گھنٹے تک رہنے دیں۔

پانی چھان کر آپ کی چائے تیار ہو جائے گی، جو نہ صرف خوشبو دار ہوگی بلکہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

ایئر فریشنر

سنگترے کے چھلکوں کا استعمال آپ کے گھر کی ہوا کو تروتازہ کرنے کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ابلتے ہوئے پانی میں سنگترے کے چھلکے ڈال کر آپ خوشبودار بھاپ حاصل کر سکتے ہیں، جو نہ صرف آپ کے کمرے کی خوشبو بہتر بنائے گی بلکہ سر درد میں بھی کمی لا سکتی ہے۔

کینڈی بنائیں

سنگترے کے چھلکوں سے مزیدار کینڈی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ چھلکوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں اُبالیں، پھر چینی اور پانی کا شربت تیار کر کے اسے چھلکوں میں شامل کر دیں۔ اس کے بعد اسے چند گھنٹوں تک پکائیں، اور آخرکار اس کو خشک کر کے ایک مزیدار اور منفرد کینڈی تیار ہو سکتی ہے۔

پولشنگ کے لیے استعمال

سنگترے کے چھلکوں کا استعمال آپ کے گھر کی سطحوں کو چمکانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

چھلکوں پر تھوڑا سا سرکہ ڈال کر اسے لکڑی یا اسٹینلیس سٹیل کی سطح پر رگڑیں۔ اس سے نہ صرف سطح کی چمک بڑھتی ہے، بلکہ یہ قدرتی صفائی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

خوشبودار تیل کی تیاری

سنگترے کے چھلکوں سے خوشبودار تیل بھی بنایا جا سکتا ہے جس میں ممکنہ صحت کے فوائد ہوتے ہیں۔ اس تیل کو آپ اپنی جلد یا بالوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters