اگر آپ کو باورچی خانے میں زیادہ وقت گزارنے کا دل نہیں کرتا اور کم محنت میں مزیدار اور صحت بخش کھانا تیار کرنا چاہتی ہیں، تو ویجیٹیرین طہری بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔

یہ ایک آسان، مزیدار اور صحت بخش پکوان ہے جو آپ کے تمام غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

نئی ماؤں کی صحت بحال کرنے کیلئے سُپر فوڈ ’پنجیری‘ بنانے کی لذیذ ریسیپی

اجزاء

  • باسمتی چاول: 2 پیالے

  • پھلیاں: آدھا کپ

  • کٹے ہوئے آلو: آدھا کپ

  • بند گوبھی: آدھا کپ

  • مٹر: آدھا کپ

  • ٹماٹر: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)

  • پیاز لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

  • نمک: حسب ذائقہ

  • ہلدی: 1 چائے کا چمچ

  • دھنیا پاؤڈر: 3 چائے کے چمچ

  • زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

  • ہری مرچ: 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)

  • کشمیری مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

  • گرم مسالہ: آدھا چائے کا چمچ

  • گھی: 2 کھانے کے چمچ

  • ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، لونگ، الائچی، تیز پتے، کالی مرچ)

ویجی طہری بنانے کا طریقہ

پریشر ککر میں گھی ڈالیں

سب سے پہلے، پریشر ککر کو چولہے پر رکھیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر گرم ہونے دیں۔

ثابت گرم مصالحہ ڈالیں گھی گرم ہونے کے بعد، اس میں ثابت گرم مصالحے (دار چینی، لونگ، الائچی، تیز پتے اور کالی مرچ) ڈال کر اچھی سے بھونیں تاکہ خوشبو نکلے اور مصالحے اچھی طرح گرم ہوں۔

مصالحہ پکائیں

جب مصالحےسے خوشبو آنا شروع ہو جائے تو اس میں پیاز لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تھوڑی سی پانی شامل کریں تاکہ ٹماٹر نرم ہو جائیں اور مسالہ اچھی طرح پک جائے۔

سبزیاں شامل کریں

پھر اس میں کٹے ہوئے آلو، بند گوبھی، مٹر، پھلیاں اور ہری مرچ شامل کریں۔ سبزیوں کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں تاکہ سبزیاں نرم ہو جائیں اور مصالحے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں۔

چاول شامل کریں

اب 15 منٹ تک بھگوئے ہوئے باسمتی چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں 3 پیالے پانی ڈالیں اور نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، اور گرم مسالہ بھی شامل کریں۔

پکانے کا عمل

پریشر ککر کا ڈھکن بند کر کے 2 سیٹیاں آنے تک پکائیں۔ پھر آنچ بند کر دیں اور 10 منٹ تک ٹہری کو دم پر چھوڑ دیں تاکہ تمام ذائقے اچھی طرح جڑ جائیں۔

سرو کریں

جب سیٹیاں کم ہو جائیں تو ککر کھولیں اور نرم اور خوشبودار طہری سے لشف اندوز ہوں ۔

آپ اس کو دہی اور تازہ سلاد کے ساتھ سرو کر سکتی ہیں۔

نوٹ

آپ سبزیوں میں اپنی پسند کے مطابق تبدیلی کر سکتی ہیں، جیسے کہ گاجر، شلجم یا کدو شامل کر سکتی ہیں۔

طہری کو مزید ذائقے دار بنانے کے لیے آپ کشمیری مرچ پاؤڈر اور گرم مسالہ کی مقدار بڑھا سکتی ہیں۔

ویجی طہری کو دہی کے ساتھ کھانا اس کے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے اور یہ ایک مکمل اور صحت بخش غذا بن جاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters