ماں بننا ایک ایسا تجربہ ہے جو جسمانی اور جذباتی طور پر ایک عورت کی زندگی کا سب سے گہرا اور اثرانداز مرحلہ ہوتا ہے۔ جسمانی طور پر، حمل اور زچگی کے دوران خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔
جس میں جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔ حمل کے دوران متوازن غذا، مناسب آرام اور ذہنی سکون بہت ضروری ہے تاکہ ماں کی صحت کے ساتھ ساتھ بچے کی نشوونما بھی بہترین ہو سکے۔
جسم میں موجود خفیہ چربی موت کا امکان بڑھانے لگی
زچگی میں اور زچگی کے بعد طاقت بحال کرنے اور توانائی فراہم کرنے کا عمل ماں اور بچے دونوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کچھ دیسی غذائیں زچگی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور سالہا سال سے ماں اور بچے کی صحت کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ جیسے پنجیری ایک بہترین غذا ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو طاقت دیتی ہے بلکہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا ذائقہ مزیدار ہے اور اسے لمبے عرصے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
آئیے آج ہم آپ کو پنجیری بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں جسے کھانے سے ماں کو بہت آرام اور توانائی ملتی ہے۔
پنجیری کے اجزاء
1 کھانے کا چمچ گھی (گوند بھوننے کے لیے)
1/4 کپ گوند (کھانے کے قابل گوند)
1/4 کپ مخلوط خشک میوہ جات (بادام، کاجو، اخروٹ، پستہ، کدو کے بیج، خربوزے کے بیج)
1/4 کپ خشک بھنا ہوا مکھانہ
1 کپ خپلی آٹا (یا راگی آٹا)
1/2 کپ ستو پاؤڈر
1 چمچ سونف پاؤڈر
1 چمچ سونٹھ (خشک ادرک پاؤڈر)
1/4 کپ کالی کشمش
1 چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
2 کھانے کے چمچ گھی (آٹا بھوننے کے لیے)
پنجیری بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے ایک پین میں 1 چمچ گھی گرم کریں اور اس میں گوند ڈال کر بھونیں جب تک کہ یہ پھول نہ جائے، پھر نکال کر رکھ لیں۔
روزانہ مکھانے کھانے کے 6 فوائد اور نقصانات
اب اسی پین میں بغیر گھی ڈالے تمام گری دار میوے اور مکھانہ بھونیں، ٹھنڈا ہونے پر انہیں موٹا موٹا پیس لیں۔
علیحدہ کڑھائی میں خپلی آٹا (یا راگی آٹا) کو بھونیں جب تک خوشبو نہ آجائے، پھر ستو پاؤڈر کو بھی الگ سے بھون کر دونوں کو مکس کر لیں۔
اب اس میں سونف پاؤڈر، سونٹھ، الائچی پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر شامل کر دیں۔
ایک پین میں 2 چمچ گھی گرم کریں، بھنا ہوا آٹا اور ستو مکسچر اس میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
گوند، بھنے ہوئے گری دار میوے اور کالی کشمش اس میں شامل کریں اور سب کو مکس کر لیں۔
پنجیری کو مکمل ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے ہوا بند برتن میں محفوظ کر لیں۔
یہ پنجیری نہ صرف زچگی کے بعد توانائی کی بحالی میں مدد دیتی ہے بلکہ جوڑوں کے درد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ نئی ماؤں کے لیے یہ ایک مکمل سپر فوڈ ہے، اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔