خواتین کی روزمرہ زندگی کئی ذمہ داریوں سے بھری ہوتی ہے، جس میں گھر، کام، بچوں کی دیکھ بھال اور دیگر امور شامل ہوتے ہیں۔ مسلسل مصروفیت اور کام کے دباؤ کی وجہ سے اکثر خواتین تھکن اور کمزوری محسوس کرتی ہیں۔ اگر مناسب روٹین نہ ہو تو توانائی کی کمی، سستی، ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ایک متوازن روٹین بنانا ضروری ہے جو دن بھر توانائی برقرار رکھے اور صحت مند زندگی کو یقینی بنائے۔
دن کی بہترین شروعات
رات کی اچھی نیند کے بعد تازہ دم ہونے کے لیے صبح جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں۔ نہار منہ پانی پینا، صبح خالی پیٹ کم از کم 1-2 گلاس پانی ضرور پئیں پانی میں لیموں یا شہد شامل کر کے پینے سے جسم ڈیٹاکس ہوتا ہے اور توانائی بڑھتی ہے۔ ہلکی ورزش یا واک کریں، روزانہ 10-15 منٹ کی ہلکی ورزش، اسٹریچنگ یا چہل قدمی کریں۔ یوگا اور گہری سانس لینے کی مشقیں (Deep Breathing) بھی بہت فائدہ مند ہیں۔
متوازن ناشتہ بہت اہمیت کا حامل ہے
ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں، کیونکہ یہ دن بھر کی توانائی فراہم کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈے، دودھ، دہی، دلیہ، جو یا چپاتی کا استعمال کریں۔ فائبر اور کاربوہائیڈریٹس جیسے تازہ پھل، سبزیاں اور ڈرائی فروٹس شامل کریں۔ دن میں 3 مکمل کھانے اور 2 ہلکے اسنیکس لیں تاکہ توانائی برقرار رہے۔ کھانے میں پروٹین، آئرن اور وٹامنز کو شامل کریں، جیسے گوشت، دالیں، سبزیاں، اور دہی پانی زیادہ پئیں، دن میں کم از کم 8-10 گلاس پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ سیڑھیاں چڑھنے یا کھڑے ہو کر کام کرنے کی عادت اپنائیں۔
اپنے لئے وقت نکالیں
شام کے وقت کچھ وقت اپنی پسندیدہ سرگرمیوں کے لیے نکالیں، جیسے کتاب پڑھنا، باغبانی، موسیقی سننا یا لکھنا۔ ایسی سرگرمیاں دماغ کو سکون دیتی ہیں اور اسٹریس کم کرتی ہیں۔ شام میں 15-20 منٹ کی واک یا یوگا کرنے سے جسمانی اور ذہنی توانائی بحال ہوتی ہے۔ گر والوں کے ساتھ وقت گزاریں، رشتہ داروں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے سے خوشی اور مثبت توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو دوستوں کے ساتھ ہلکی گپ شپ یا واک کریں۔
رات آرام کے لئے ہے، اپنی نیند بہتر بنائیں
ہلکا اور متوازن کھانا کھائیں، رات کو زیادہ چکنائی اور مصالحے دار کھانے سے پرہیز کریں۔ ہلکی غذا جیسے دال، سبزیاں اور دہی کا استعمال کریں تاکہ ہاضمہ بہتر رہے۔ سونے سے کم از کم 1 گھنٹہ پہلے موبائل اور اسکرینز کا استعمال کم کریں۔
اچھی نیند کے لیے ماحول بنائیں، رات کو جلدی سونے کی کوشش کریں تاکہ 7-8 گھنٹے کی بھرپور نیند لے سکیں۔ کمرے میں اندھیرا اور پرسکون ماحول رکھیں تاکہ نیند جلد آئے۔ سونے سے پہلے گرم دودھ پئیں، ہلکی کتاب پڑھنا یا دعا کرنا آپ کو پرسکون نیند میں مددگار ہوسکتا ہے۔