دودھ کا استعمال جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں قدرتی نمی کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔جو جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

دودھ میں لیکٹک ایسیڈ بھی پایا جاتا ہےجوجلد کے مردہ خلیات کو صاف کرتا ہے اورجلد کو نرم وہموار بناتا ہے۔ اس لیے اس کا استعمال گھریلو فیس پیک بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

گرین ٹی استعمال کرتے وقت ان 7 باتوں کا ضرور خیال رکھیں

اگر آپ اپنے چہرے پر آئینے جیسی چمک چاہتی ہیں توہمارے دیے گئے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے فیس پیک تیار کریں۔

موسم خواہ گرمی کا ہویا سردی کا جلد کی دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں اگر آپ گھر کی بنائی ہوئی چیزوں کا استعمال کرنا چاہتی ہیں تو کچے دودھ کو استعمال بہترین ہے۔ یہ جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ جس کے لگانے سے چہرے کی جلد صاف اور چمکدار ہوجاتی ہے۔

ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہو ان کے لیے دودھ نمی فراہم کرتا ہے ۔ اگرآپ بھی چمکدار جلد کی خواہشمند ہیں تو دودھ سے تیار کردہ فیس پیک استعمال کرنا شرع کردیں۔

سردیوں میں جسم میں طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے فائدے مند پھل کونسا ہے

اجزا

دودھ، 2 چائے کے چمچ

ہلدی پاوڈر، 1/2 چائے کا چمچ

چینی، 1 چائے کا چمچ

کافی

گیہوں کا آٹا

فیس پیک کو کیسے تیار کیا جائے

اس فیس پیک کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پیالے میں دودھ لیں اور اس میں ہلدی اور چینی بھی ڈال دیں۔ جب چینی گھل جائے تو اس میں کافی اور گیہوں کا آٹا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں۔ اس فیس پیک کو لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ کرنے کی کوشش کریں۔ پیک کو صرف اس صورت میں لگائیں جب جلد پر کوئی ری اکشن نہ ہو۔

فیس پیک کو کیسے لگایا جائے

سب سے پہلے چہرے کو دھو لیں۔ اور فیس پیک کو پورے چہرے ہر اچھی طرح لگا لیں۔ اور کم ازکم 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اور پھر اسے صاف کرنے سے پہلے چہرے پر پانی کے چھینٹے ماریں۔ اور اپنے ہاتھوں سے آہستہ آہستہ رگڑنے کی کوشش کریں۔

اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ اسے آہستگی اور نرمی سے رگڑیں۔ کیونکہ زیادہ سختی سے رگڑنے سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔

More

Comments
1000 characters