معروف اداکار سیف علی خان، جو کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، گزشتہ ماہ سے خبروں میں ہیں۔ سیف پر ان کے گھر میں حملہ کیا گیا تھا اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیف کے مداحوں میں شدید تشویش پائی گئی تھی کیونکہ یہ ان کے پسندیدہ اداکار کی سلامتی کا معاملہ تھا۔
سیف علی خان کی اداکاری کو سبھی جانتے ہیں، اور وہ اپنے نرالے انداز اور ورسیٹائل اداکاری کے لیے معروف ہیں۔ لیکن آج ہم ایک اور دلچسپ واقعہ پر بات کریں گے، جب سیف کو اتر پردیش کے گینگسٹرز کے خوف کی وجہ سے شوٹنگ سیٹ سے بغیر قمیض کے دوڑنا پڑا۔
کس بالی ووڈ اداکارہ کو ”فیمیل ہیری پوٹر“ کا خطاب دے دیا گیا؟
یہ واقعہ فلم ”اومکارا“ کے سیٹ کا ہے، جس میں سیف علی خان، اجے دیوگن، وویک اوبرائے، کرینا کپور اور کونکنا سین نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ یہ فلم ولیم شیکسپیر کے پلے ”اوتھیلو“ پر مبنی تھی اور اسے اچھی پذیرائی ملی۔
فلم کی شوٹنگ الہ آباد (آج کے پریاگ راج) میں ہو رہی تھی، اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمام مرکزی اداکاروں پر اتر پردیش کے گینگسٹرز کی نظر تھی۔
کمبھ میلےمیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی مونالیزا کی بالی وڈ میں انٹری
ایک پرانے انٹرویو میں، وویک اوبرائے نے اس دلچسپ واقعہ کو یاد کیا کہ کس طرح سیف علی خان کو انہوں نے اور اجے دیوگن نے مذاق کے طور پر تنگ کیا، جس کے بعد سیف کو شوٹنگ سیٹ سے بغیر قمیض کے دوڑنا پڑا۔
وویک نے کہا، ’ہم پریاگ مندر میں ایک سین شوٹ کر رہے تھے، اور اچانک ہمیں کچھ حقیقی باہوبلی (گینگسٹرز) کے بارے میں پتہ چلا جو ہمیں دیکھ رہے تھے۔ جب اجے اور میں اپنی شوٹنگ مکمل کر چکے تھے، تو سیف کا سین باقی تھا۔ ہم نے مزاق میں کہا، ’ہم جا رہے ہیں، ہماری شوٹنگ ختم ہو گئی ہے، دیکھو، کیا تمہارے پاس کافی سیکیورٹی ہے؟‘
سروج خان سونالی بیندرے کو مارنے پر کیوں تُل گئی تھیں؟
وویک نے مزید کہا، ’ہم نے ابھی ہیلی کاپٹر میں بیٹھنا شروع کیا ہی تھا کہ اچانک ہم نے سیف کو دوڑتے ہوئے دیکھا۔ وہ دھوتی میں بغیر قمیض کے دوڑتے ہوئے ہماری طرف آ رہا تھا! یہ منظر بہت مزاحیہ تھا۔‘